مصنوعی ذہانت کے کیمرا فیچر، آنر 10 لائٹ فروخت کیلئے پیش

آنر 10 لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس اسمارٹ فون کی قیمت 38 ہزار 999 روپے ہے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کے ساتھ 24 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو انتہائی بہترین سیلفی کے لیے اچھا کیمرا ہے۔

اینڈرائیڈ 9 اور ای ایم یو آئی 0۔9 سسٹم سے لیس آنر 10 لائٹ کے تمام موبائلز کو چمکتے ہوئے انتہائی خوبصورت سلم ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے اہم فیچرز

طاقتور آرٹیفیشل انٹیلی جنس

آنر 9 لائٹ اور آنر 10 کی طرح آنر 10 لائٹ میں بھی کمپنی نے فون کے کیمرے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے، جس کا رزلٹ نہ صرف انتہائی اعلیٰ ہے بلکہ اس فیچرز کی مدد سے موبائل کا کیمرا بیک وقت ایک ہی سیفلی کو 8 مختلف انداز میں لینے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

متوازن روشنی کے ساتھ فوٹو گرافی

آنر 10 لائٹ کے کیمرے میں کم اور متوازن روشنی کے ساتھ فوٹو گرافی کا فیچر بھی دیا گیا ہے، فون میں دیے گئے ’فور ان ون لائٹ فیوژن ٹیکنالوجی‘ کے تحت موبائل اندھیرے یا کم روشنی کے وقت بھی بہترین اور متوازن روشنی کے ساتھ تصویر محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ساتھ ہی فون میں دیا گیا تھری ڈی پورٹریٹ فیچر صارف کو بیک وقت تصاویر میں روشنی شامل کرنے کے 5 مختلف افیکٹس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، تاکہ صارف اپنی پسند کے تحت تصویر کو بنا سکے۔

اچھوتا ڈیزائن اور دیدہ زیب کلر

آنر 10 لائٹ کے ڈیزائن کو 8 مختلف مراحل سے گزار کر تیار کیا گیا، جس وجہ سے اس کا ڈیزائن انتہائی اچھوتا محسوس ہوتا ہے۔

آنر 10 لائٹ کو انتہائی دیدہ زیب کلرز میں پیش کیا گیا ہے، اس موبائل کو اسکائی بلیو، شنی ریڈ، کلاسک سیفائر بلیو اور مڈ نائیٹ بلیک جیسے خوبصورت اور انتہائی نفیس کلرز میں پیش کیا گیا ہے، جو دن کی روشنی کے حساب سے مختلف عکس دینے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

نوچ ڈیزائن سے سجا آنر 10 لائٹ صارف کو6.21 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین کی سہولت فراہم کرنے سمیت 90 فیصد باڈی ریشو کی سہولت بھی دیتا ہے۔


فون کو فروخت کے لیے پیش کرنے کے موقع پر آنر کے صدر جارج ژواہو نے کہا کہ مجموعی طور پر آنر 10 لائٹ مصنوعی ذہانت کے کیمرا فیچر کے ساتھ انتہائی شاندار سیلفی لینے اور اچھوتے ڈیزائن والا فون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنر عالمی سطح پر صارفین کی پسند اور مطالبے کی بنیاد پر اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہے۔

آنر کے صدر نے کہا کہ نئی نسل اب ایسے اسمارٹ فون کی خواہش رکھتا ہے جو سیلفی کے حوالے سے انتہائی شاندار ہونے سمیت ان کے ڈیزائن بھی اچھوتے ہوں۔

جارج ژواہو نے کہا کہ ان کی کمپنی کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے دنیا بھر میں ایک بہترین سیلفی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو لوگوں کے تمام سوالوں کے جواب دینے اور توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستانی صارفین آنر 10 لائٹ کو کسی بھی موبائل شاپ یا پھر آن لائن خرید سکتے ہیں۔

صارفین اس موبائل کو ’دراز ڈاٹ پی کے، ہوم شاپنگ ڈاٹ پی کے، ییوو ڈاٹ کام اور ٹیلی مارٹ ڈاٹ کام سے بھی آن لائن خرید سکتے ہیں۔

آنر 10 لائٹ سے متعلق مزید کوئی بھی معلومات جاننے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ یا پھر ان فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب پیج وزٹ کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر اونر کی وجہ سے ممکن ہوسکا، ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔