24.9 ارب پکسل کیمرے کی تصویر نے دنیا کو دنگ کردیا

29 دسمبر 2018
یہ تصویر چینی سیٹلائیٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی— اسکرین شاٹ
یہ تصویر چینی سیٹلائیٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی— اسکرین شاٹ

کیا آپ کے خیال میں آپ کے فون کا 15، 20 یا 40 میگاپکسل کیمرہ بہترین ہے تو 24.9 ارب پکسل کی یہ تصویر ہوش اڑا دے گی۔

چین کے شہر شنگھائی کی یہ تصویر چند دن قبل ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تھیں اور اس کو دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

اس 360 پینوراما تصویر کے کسی بھی حصے میں زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں۔

مزید پڑھیں : چین کے دنگ کردینے والے منصوبے کو عجیب مشکل کا سامنا

جی ہاں اگر آپ بادلوں سے تصویر کو دیکھنا شروع کریں گے تو زوم ان کرکے آپ نیچے سڑک پر چلتے لوگ، گھاس اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

اس تصویر بلکہ تصاویر کو آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور ایک بار اوپن کرنے کے بعد آپ خود کو مختلف طریقوں سے اسے آزمانے سے روک نہیں سکیں گے۔

درحقیقت کسی بھی تصویر کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جس کی انتہائی باریک تفصیلات کو بھی آپ دیکھ نہ سکیں اور ایسا کرنے والے آپ اکیلے نہیں۔

اب تک لاکھوں افراد اس لنک پر جاکر ان تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ دریافت کرچکے ہیں۔

لوگوں نے 24.9 پکسل تصویر میں سے اپنی پسند کے حصے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیے۔

یہ تصویر چینی سیٹلائیٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی جس میں آپ لوگوں کے چہروں کو بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا

ٹوئٹر پر وائرل تصویر شنگھائی حکومت کے لیے بگ پکسل نے لی جس نے چند دیگر چینی شہروں کی بھی ایسی تصاویر لیں، مگر شنگھائی کی تصویر پہلی تھی جسے پینوراما میں اربوں پکسلز میں لیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Dec 29, 2018 08:57am
Good for selfie?