بلوچستان کے ضلع واشک کی ذیلی تحصیل ناگ میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق گاؤں راغے کلی بہرام میں 4 بچوں کو دستی بم ملا جس سے وہ کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ایک بچی زخمی ہوگئی۔

زخمی ہونے والی بچی کو واشک میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں دستی بم حملہ، 14 افراد زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں سیکیورٹی اداروں نے امن عامہ کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

تاہم شرپسند عناصر تخریبی کارروائیوں کی کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بلوچستان کے اہم کردار کی وجہ سے حکام دیگر ممالک کے خفیہ اداروں پر حالات خراب کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘، افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں