بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

06 جنوری 2019

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے اور ملکہ کوہسار مری، پارا چنار اور گلگلت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

مری میں برف کے گالوں نے پہاڑوں اور درختوں سمیت چار سو چاندی بکھیر دی ہے اور ملک بھر سے سرد موسم اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح کھینچے چلے آرہے ہیں۔

دوسری جانب گگت بلتستان کے ضلع استور میں 3 روز سے جاری برفباری سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں جبکہ گلگت آنے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیکڑوں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سرد موسم اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح کھینچے چلے آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مری میں برفباری کے دوران ایک شخص اپنی ورکشاپ کے باہر لکڑیوں سے آگ جلا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مری میں ان دنوں ہر طرف برف ہی برف دکھائی دے رہی ہے — فوٹو: اے ایف پی

مری میں برف کے گالوں نے پہاڑوں اور درختوں سمیت چار سو چاندی بکھیر دی ہے — فوٹو: اے ایف پی

مری میں گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مقامی شہری آگ کے قریب کھڑے ہوکر گرماہٹ لے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مقامی شہری آگ کے قریب کھڑے ہوکر گرماہٹ لے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مری میں برف کے گالوں نے پہاڑوں اور درختوں سمیت چار سو چاندی بکھیر دی ہے — فوٹو: اے ایف پی
مری میں برف کے گالوں نے پہاڑوں اور درختوں سمیت چار سو چاندی بکھیر دی ہے — فوٹو: اے ایف پی
مری میں ایک شخص گیس کے سلنڈرز کے پاس سے گزر رہا ہے جو برف سے ڈھکے نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی