دنیا کی سب سے ڈھلوان سطح سڑک

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2019
سڑک پر چل کر تجربہ کرنے کے لیے ہزاروں لوگ نیوزی لینڈ آتے ہیں—فوٹو: سی سی ٹی وی
سڑک پر چل کر تجربہ کرنے کے لیے ہزاروں لوگ نیوزی لینڈ آتے ہیں—فوٹو: سی سی ٹی وی

دنیا میں ہر سال نئے ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا تو کام ہی ایسے ریکارڈز پر نظر رکھنا ہے۔

اگرچہ اس وقت تک دنیا کی سب سے ڈھلوان سطح سڑک یعنی اونچائی سے نیچے جانے والی سڑک کا اعزاز نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی ایک سڑک کو حاصل ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی وہ اس اعزاز سے محروم ہوجائے گی۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر ڈنیڈن کو اگر شہرت حاصل ہے تو وہ شہرت ساڑھے تین کلو میٹر تک پھیلی ڈھلوان سطح سڑک ہے، جہاں اب سالانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں بھی ایک ایسی ڈھلوان سڑک بنائی گئی ہے جو ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کی سڑک سے بھی زیادہ ڈھلوان ہے۔

اونچائی سے نیچے جانے والی سڑک پر چلنے سے قبل ہی کئی لوگ ہمت ہار دیتے ہیں—فوٹو: ریمبلنگ رو
اونچائی سے نیچے جانے والی سڑک پر چلنے سے قبل ہی کئی لوگ ہمت ہار دیتے ہیں—فوٹو: ریمبلنگ رو

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں نے ریاست ویلز کے قصے ہارلیچ میں تعمیر کی گئی سڑک کی ناپ کی ہے، جو ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے ڈھلوان سطح سڑک بن جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہارلیچ کے مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے قصبے میں موجود سڑک ڈنیڈن کی سڑک سے ایک ڈگری زیادہ ڈھلوان ہے، تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک کا اعلان کرے گا، تاہم ابھی سے ہی ویلز کے لوگ نیا اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس سڑک پر ہر سال اونچائی سے فروٹ کو گرانے کے میلے بھی منعقد ہوتے ہیں—فوٹو: آؤل جنکی ڈاٹ کام
اس سڑک پر ہر سال اونچائی سے فروٹ کو گرانے کے میلے بھی منعقد ہوتے ہیں—فوٹو: آؤل جنکی ڈاٹ کام

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تعمیر کی گئی سڑک 36 فیصد تک ڈھلوان ہے، جب کہ ڈنیڈن کی سڑک 35 فیصد تک ڈھلوان ہے۔

نیوزی لینڈ کی اس سڑک کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں اور سڑک پر سفر کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سڑک سے قبل ڈنیڈن شہر کو اتنی شہرت حاصل نہیں تھی، تاہم 3 سال قبل تعمیر کی گئی اس سڑک کے بعد سیاحوں نے اس شہر کا رخ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں نے برطانیہ کی نئی سڑک کی ناپ مکمل کرلی—فوٹو: اسٹف ڈاٹ کو
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں نے برطانیہ کی نئی سڑک کی ناپ مکمل کرلی—فوٹو: اسٹف ڈاٹ کو

اب جہاں ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں، وہیں مقامی انتظامیہ اور سماجی تنطیمیں اس سڑک پر کئی میلے بھی منعقد کرتی ہیں۔

اس وقت تک تو دنیا کی سب سے ڈھلوان سطح سڑک کا اعزاز نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی بالڈون سڑک کو حاصل ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے یہ اعزاز برطانیہ کے شہر ہارلیچ کی نئی تعمیر کردہ سڑک کو حاصل ہو جائے گا۔

بعض سیاح اونچائی سے نیچے جانے کے بجائے نیچے سے اونچائی کی جانب سفر کرتے ہیں—فوٹو: ارل برسلز
بعض سیاح اونچائی سے نیچے جانے کے بجائے نیچے سے اونچائی کی جانب سفر کرتے ہیں—فوٹو: ارل برسلز

تبصرے (0) بند ہیں