تاپسی پنو کے فلم انڈسٹری کے حوالے سے حیران کن انکشافات

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019
کیریئر کے آغاز میں ناقابل برداشت الفاظ کہے گئے، اداکارہ—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
کیریئر کے آغاز میں ناقابل برداشت الفاظ کہے گئے، اداکارہ—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جانا یا پھر انہیں کیریئر کے ابتدائی دور میں معمولی چیزوں کی بنیاد پر مسترد کیا جانا اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

متعدد اداکارائیں اور اداکار اپنے کیریئر کے ابتداء کی کہانیاں سامنے لا چکی ہیں اور ان اداکاراؤں میں نوجوان اداکارہ تاپسی پنو بھی شامل ہیں۔

’پنک اور جڑواں‘ ٹو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی تاپسی پنو اگرچہ پہلے بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں محض اس لیے مسترد کیا گہ وہ پرکشش نہیں تھیں۔

تاپسی پنو نے گزشتہ برس مارچ میں کہا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا۔

کہا گیا میں پرکشش نہیں ہوں، اداکارہ—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
کہا گیا میں پرکشش نہیں ہوں، اداکارہ—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے مزید حیران کن انکشافات کرکے سب کو حیران کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقد کردہ سیمینار میں تاپسی پنو نے نہ صرف فلم انڈسٹری میں رائج رویات پر بات کی، بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی کہا گیا تھا کہ وہ اتنی پرکشش نہیں ہیں، تاہم پھر بھی حیران کن طور پر ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی۔

اداکاری سیکھنے کے لیے محنت کرنی پڑی، اداکارہ—فوٹو: فیس بک
اداکاری سیکھنے کے لیے محنت کرنی پڑی، اداکارہ—فوٹو: فیس بک

تاپسی پنو کے مطابق اگرچہ انہوں نے کیریئر کا آغاز ہندی فلموں سے نہیں کیا تھا، تاہم ان کی تامل، تیلگو اور ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی تمام پہلی فلمیں ہی کامیاب گئیں۔

’جڑواں 2’ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کی فلمیں کامیاب گئیں اور انہیں کبھی کسی فلم ساز کے در پر کام مانگنے کے لیے جانا نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم نہ تو خوبصورت ہو اور نہ ہی دلفریب‘

اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ رہی ہیں اور وہ کمپیوٹر انجنیئر ہیں اور ایم بی اے کرنا ان کی خواب تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

کام کے بدلے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کسی نے نہیں کیا، اداکارہ—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
کام کے بدلے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کسی نے نہیں کیا، اداکارہ—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تاپسی پنو نے بتایا کہ انہوں نے ایم بی اے سے قبل فارغ وقت میں فلموں میں کام کرنے کا سوچا اور اتفاق سے ان کی پہلی فلم ہی کامیاب ہوگئی اور پھر وہ اداکارہ ہی بن کر رہ گئیں۔

تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ وہ پیدائشی اداکارہ نہیں تھیں اور انہیں اداکاری سیکھنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی۔

پنک اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ یعنی کام کے بدلے جسمانی تعلق پر بھی بات کی اور اس حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: فلموں کی کمائی کو ہی سب کچھ سمجھنے پر تاپسی پنو نالاں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے ناتے انہیں یہاں کی حیران کن کہانیوں کا پتہ ہے، تاہم ان کا تجربہ منفرد رہا۔

تاپسی پنو کے مطابق ان سے کبھی کسی نے کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی، اداکارہ—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی، اداکارہ—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

انہوں نے فلم انڈسٹری کے پروفیشنل مرد حضرات کی تعریف کی اور کہا کہ شوٹنگ سیٹ پر ہمیشہ ان کا تحفظ کیا گیا۔

تاپسی پنو نے اپنی پہلی محبت پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سب سے پہلے نویں جماعت میں کلاس فیلو سے محبت ہوئی، تاہم انہیں بوائے فرینڈ معمولی سبب کے باعث چھوڑ گئے،

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کروں گی‘

تاپسی پنو کے مطابق انہیں ان کے بوائے فرینڈ دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے چھوڑ گئے تھے اور کہا کہ انہیں امتحانات کی تیاری کرنی ہے۔

پہلی محبت نویں جماعت میں ہوئی، اداکارہ—فوٹو: مڈ ڈے
پہلی محبت نویں جماعت میں ہوئی، اداکارہ—فوٹو: مڈ ڈے

اداکارہ نے بتایا کہ بوائے فرینڈ کے چھوڑ جانے پر انہیں تکلیف پہنچی اور انہوں نے اسے فون کیا اور رو کر انہیں کہا کہ وہ انہیں کیوں چھوڑ گئے ہیں۔

تاپسی پنو نے واضح کیا کہ وہ صاف شخصیت کی مالک ہیں، اگر کسی سے محبت ہوجائے تو وہ اسی سے ہی شادی اور بچوں کا سوچیں گی۔

ان دنوں اپنی محبت پر واضح جواب دینے کے بجائے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی محبت کے حوالے سے صرف ان کے والدین کو پتہ ہونا چاہیے۔

30 سالہ تاپسی پنو نے 2010 میں تامل فلم ’جھمنڈی نادم‘ سے کیریئر کی شروعات کی، تاہم ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’چشم بددور‘ 2012 میں ریلیز ہوئی۔

اداکارہ اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت اب تک 28 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی تاپسی پنو کی اہم ترین فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، دی غازی اٹیک، رننگ شادی اور جڑواں 2‘ شامل ہے۔

خوش قسمتی سے ہر زبان کی پہلی فلم کامیاب گئی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
خوش قسمتی سے ہر زبان کی پہلی فلم کامیاب گئی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں