Dawnnews Television Logo

سال نو پر آنر (Honor) نے 7C اور 8X کی قیمتیں کم کردیں

صارفین 7C نئی کم قیمت پر 24 ہزار 999 روپے جبکہ 8X بھی 42 ہزار 999 روپے میں خرید سکیں گے۔
اپ ڈیٹ 01 فروری 2019 03:35pm

آنر نے سال 2018 میں ایک سے بڑھ کر ایک موبائل پیش کیے، جس وجہ سے اس کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا۔

سات ماہ قبل ہی آنر نے مڈ بجٹ رینج کا پریمیئر اسمارٹ موبائل 7 سی متعارف کرایا تھا، اس فون کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مڈ بجٹ رینج میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا فون تھا۔

اس موبائل کو متعارف کرائے جانے کے فوری بعد ہی آنر نے ایک اور بہترین موبائل 8 ایکس بھی متعارف کرایا تھا۔

کمپنی کا یہ ایکس سیریز کا ایسا فون تھا جو نہ صرف پرفارمنس بلکہ اسٹائل، قیمت اور ڈیزائن کی وجہ سے بھی اچھوتا تھا۔

آنر نے اپنے ان دونوں موبائل کی مقبولیت کے بعد صارفین کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لیے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں نئی اور کم قیمت میں پیش کیا ہے۔

آنر نے ان موبائلز کو ’نیا سال، نئی قیمت‘ کے تحت پہلے سے کم قیمت میں پیش کیا ہے۔

نیا سال، نئی قیمت

تین جی بی ریم کے حامل آنر 7 سی کو 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، اس موبائل کی اصل قیمت 26 ہزار 999 روپے تھے، تاہم اب اسے نئے سال میں نئی اور کم قیمت یعنی 24 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح 4 جی بی ریم کے حامل آنر 8 ایکس کو جہاں 128 جی بی ریم تک بڑھایا جاسکتا ہے، وہیں اس کی قیمت میں بھی کم کردی گئی۔

آنر 8 ایکس کی اصل قیمت 45 ہزار 999 روپے تھی، تاہم اب اسے 42 ہزار 999 روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

صارفین اب ان دونوں فونز کو نئی اور کم قیمت پر آن لائن اور کسی بھی ریٹیلر دکان سے خرید سکتے ہیں۔

آنر کے ان فونز سمیت دیگر مصنوعات کے لیے اس کی آفیشل ویب سائیٹ کا وزٹ کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر آنر کی وجہ سے ممکن ہوسکا، ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔


اسپانسر مواد کیا ہے؟