کامیاب اشتہارات کے پیچھے چھپے آئیڈیاز

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2019
ہم نے اکثر سنا ہوگا کہ جیت آئیڈیے کی ہوتی ہے، اسی طرح اشتہار میں جیت کا وجہ آئیڈیے کو ہی بننے دیجیے۔
ہم نے اکثر سنا ہوگا کہ جیت آئیڈیے کی ہوتی ہے، اسی طرح اشتہار میں جیت کا وجہ آئیڈیے کو ہی بننے دیجیے۔

(اس تحریر میں ایک کمپنی یا برانڈ اشتہار بنانے والی ایجنسی سے مخاطب ہو کر اپنی توقعات کا اظہار کر رہی ہے۔)

ہمارا کام کیا ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بریفنگ کے دوران کچھ نہ کچھ معقول خیال پیش کریں گے، مگر کیا صرف اتنا ہی کافی ہے؟ 2019 میں ان تمام باتوں پر دلچسپی ظاہر کرنے کا وقت نکالیے کہ ہم کیا کرتے ہیں، ہمیں کس بات کی پرواہ ہے، ہمیں کون سی چیز پریشان کرتی ہے اور کیا چیز ہمیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ فیکٹری کا رخ کیجیے، پراڈکٹ یا سروس کو استعمال کرکے دیکھیے اور ہمارے حریفوں کی مصنوعات کو استعمال کرکے دیکھیے۔ ہماری کہانی کو قریب سے جاننے کی کوشش کیجیے اور اس پورے مرحلے میں آپ نے جو کچھ دیکھا اور پرکھا ان تمام تجربات سے ہمیں حیران کردیجیے!

بریفنگ کے مرحلے کو آسان مت لیجیے

زیادہ تر بریفنگز کلائنٹس کی لکھی ہوتی ہیں، جبکہ چند باہمی طور پر (عام لفظوں میں) لکھی ہوتی ہیں۔ بعض اوقات تو ہم ایک مختصر ’بریفنگ‘ دیر رات کو واٹس ایپ بھی کرسکتے ہیں۔ اس بات سے بے پرواہ کہ آپ اسے کس طرح موصول کریں گے، بس آپ کو حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے مرحلے سے قبل کسی نہ کسی طرح وضاحت حاصل ہونی چاہیے۔ آپ کو مقصد اور ناظرین و سامعین کا لازمی طور پر فہم ہونا چاہیے۔ بریفنگ کے لیے ہمارے پیچھے بھاگیے، ہم پر دباؤ ڈالیے، بحث کیجیے، سوالات پوچھیے، مگر وضاحت کے بغیر اشتہار بنانے کا مرحلہ شروع مت کیجیے۔

آپ کا تخلیقی کام ہمارے بجٹ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے

ہم یہ بات سمجھتے ہیں کہ جب بجٹ بہت زیادہ ہو تو آپ کے لیے کام کی لگن اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ جب بات وسیع پیمانے پر میڈیا کو اشتہار دینے اور ملک سے باہر اشہتار کی شوٹنگ کی ہو۔ مگر تخلیقی صلاحیت کو بجٹ کا محتاج کیوں بنایا جائے؟ ایک زبردست خیال ہمیں بتائیے، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آپ کا خیال واقعی پسند آجائے اور ہم اپنے بجٹ میں اضافہ کردیں۔

ایک اچھے پروف ریڈر کی خدمات حاصل کیجیے

اس کاروبار میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جس سے ہجے یا اسپیلنگ کی غلطی نہ ہوئی ہوگی۔ آپ میں سے زیادہ تر اپنے کام کی پروف ریڈنگ کاپی رائٹر اور کری ایٹو ہیڈ کے ذمے لگادیتے ہیں اور پھر ہمیں ہی اسے آخری شکل دینی پڑتی ہے۔

ایسے تخلیقی افراد کی خدمات حاصل کریں جو اردو میں سوچتے ہوں

جب اردو کا اشتہار بنانا ہو تو اس کا خیال (concept) انگریزی میں نہ لکھا جائے۔ ہم آپ کے پرکشش انگزیزی جملوں، عمدہ کاپی رائٹنگ اور تشبیہات سے بہت متاثر ہیں لیکن آپ کی کری ایٹو ٹیم میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اردو میں رواں ہیں۔ ایسے افراد کو میدان میں اتاریے جو ایک تخلیقی ذہن کے ساتھ ساتھ متاثرکن اردو الفاظ کا ذخیرہ بھی رکھتے ہوں۔ ہمارے برانڈز کو ایسی آواز کی ضرورت ہے۔

آج کل کیا چل رہا ہے؟

ہمیں ایسی بے ساختگی بہت پسند ہے جو ہمارے برانڈ کو پذیرائی بخشتی ہو۔ اگر آپ ہمیں آج کل کے رجحانات کے مطابق اپنے آئیڈیاز دیں گے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔ تصور کیجیے کہ اگر آپ نے کسی گرما گرم موضوع کے ساتھ ہمارے کاروبار کو کسی نہ کسی طرح جوڑنا پئ تو وقت لیجیے مگر خیال رکھیں کہ ایسے وقتوں کے دوران کسی قسم کی کوئی بریفنگ نہ ہو۔

اس وقت ہی پرنٹ کیجیے جب ضرورت ہو

ویسے تو یہ بات اتنی اہم محسوس نہیں ہوتی لیکن اگر آپ اپنی پریزنٹیشن کے چند دنوں بعد ہمارے دفتر کو دیکھیں تو بچے کچھے کارڈز اور کاغذ کی ایک بڑی تعداد نظر آئے گی۔ ایک پورے صفحے کے اشتہار یا پیکجنگ جس کے لیے بہت سارا فائن پرنٹ درکار ہوتا ہے، اس کے لیے آپ کا ایک پرنٹ آؤٹ ہی کافی ہے۔ ہم اشتہارات کی ایسی ایجنسیوں کو پسند کرتے ہیں جنہیں درختوں کا خیال ہے اور جو اپنا ایک خیال پیش کرنے کے لیے بہت زیادہ چیزوں کی بھرمار ضروری نہیں سمجھتی۔

سلیبریٹیز کے بغیر بھی ٹی وی کمرشل بنا کر دیکھیے

ہمیں اکثر سننے میں ملتا ہے کہ جیت آئیڈیے کی ہوتی ہے، اسی طرح اشتہار میں جیت کا سبب آئیڈیے کو ہی بننے دیجیے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک سلیبریٹی کو شامل کردینے سے بھی ایک غیر متاثرکن تشہیری مہم میں جان پڑجاتی ہے (نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم ماہرہ خان یا فواد خان کے مخالف ہیں) لیکن اگر آپ ہمیں کوئی ایسا آئیڈیا دیں گے جس میں بجٹ کو کچھ منفرد اور نئے انداز میں استعمال کیا جاتا ہو تو ہمیں کافی خوشی ہوگی، مثلاً، ایک ایسا ٹی وی کمرشل بنایا جائے جو کسی سماجی ایکٹوزم کی وجہ بنتا ہو۔ کبھی کبھار ہمیں یہ بتائیے کہ آپ نے نصف کے قریب بجٹ بچایا تاکہ اس رقم کو کسی فلاحی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکے اور اس اچھے عمل سے برسانڈ کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

(یہ مشورے نگین انصاری نے دیے ہیں جو اتھیکا کیپیٹل میں مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کی گروپ ہیڈ ہیں۔)

انگلش میں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں