کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں ایک لڑکی کسی کمرے میں تصویر کھچوا رہی ہے۔

تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں : اس رونگٹے کھڑے کردینے والی تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

درحقیقت اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

درحقیقت تصویر میں نظر آنے والے کمرے یا لڑکی میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

جی ہاں وہ ہے پیچھے موجود آئینہ، جیسا آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس آئینے میں لڑکی کا عکس بھی منہ سامنے کیے ہوئے ہے جو کہ ناممکن ہے۔

یعنی یہ لڑکی اور اس کا عکس دونوں کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں حالانکہ آئینے میں اس کی پشت نظر آنی چاہئے تھی۔۔

یہ تصویر کہاں سے سامنے آئی، اس کے بارے میں تو علم نہیں مگر یہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی

اس تصویر میں لڑکی کا عکس سامنے کیسے دیکھ رہا ہے، اس کا بھی علم نہیں مگر ممکنہ طورپر یہ فوٹوشاپ کا ہی کمال ہوگا مگر اس چیز نے ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال دیا۔

اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں اور اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sadakat Ali Memon Jan 13, 2019 11:17pm
اصل میں دونوں طرف شیشہ لگا ہوا ہے