اسلام آباد: بینظیر ایئر پورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نجی طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور حادثے سے بال بال بچ گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جس نجی طیارے میں بلاول بھٹو زرداری سوار تھے لینڈنگ کے بعد طیارے کا ہائیڈرولک بریک فیل ہونے کے باعث رن وے سے پھسل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے فضائی حادثات کی تاریخ

ذرائع کے مطابق حادثے میں بلاول بھٹو سمیت طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے تاہم واقعے کے بعد بینظیر ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو محفوظ ہیں اور ’زرداری ہاوس‘ روانہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’طیارہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری سوار تھے‘۔

واضح رہے کہ 3 نومبر 2015 کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142 میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

مزیدپڑھیں: طیارے کی کریش لینڈنگ، دبئی ایئرپورٹ بند

طیارے کے گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے.

میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی اطلاع پہلے ہی ایئرپورٹ حکام کو دی تھی.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں