بلوچستان: سینیٹ کی خالی نشست پر 'بی اے پی' کے منظور کاکڑ کامیاب

منظور کاکڑ 38 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے — فائل فوٹو
منظور کاکڑ 38 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار منظور کاکڑ نے سینیٹ میں صوبے کی خالی ہونے والی نشست پر کامیابی حاصل کر لی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، جس کے لیے بلوچستان اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا تھا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے غلام نبی سمیت 5 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا۔

65 اراکین کے ایوان میں 63 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ گنتی کے دوران ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخاب میں حکومتی اتحاد کے منظور کاکڑ 38 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔

اپوزیشن اتحاد کے غلام نبی مری نے 23 ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد حنیف نے ایک ووٹ حاصل کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں