پیپسی اور کوکا کولا دنیا بھر میں انتہائی مقبول سافٹ ڈرنکس میں سے ایک ہیں اور ان کے بارے میں بحث بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ایک گروپ کو کوک جبکہ دوسرے کو پیپسی کا ذائقہ پسند ہے اور دوسرے مشروب کو وہ کچھ بھی نہیں سمجھتے۔

یہ دونوں مشروبات عملی طور پر ایک ہی جیسی ہیں یعنی ان کی رنگت، اجزا وغیرہ، دونوں سوڈا سوڈیم، شوگر، کاربونیٹ واٹر، شیرہ، فاسفورس ایسڈ، کیفین اور قدرتی فلیورز سے ہی بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کولا مشروبات کے یہ 15 حیرت انگیز استعمال جانتے ہیں؟

مگر اتنی یکسانیت کے باوجود دونوں کا ذائقہ بہت زیادہ مختلف ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ان میں سے کسی ایک کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مگر اس کی وجہ کیا ہے ؟ جبکہ بنانے کا طریقہ تو ایک ہی ہے۔

تو اس کا جواب ایک مصنف اور صحافی میلکم گلیڈ ویل نے ایک کتاب میں دیا۔

انہوں نے لکھا ' پیپسی کوک کے مقابلے میں زیادہ میٹھی ہوتی ہے جبکہ کچھ ترش ذائقہ بھی اس کا حصة ہے جبکہ کوک کچھ مختلف ہے'۔

درحقیقت پیپسی میں ایک چیز ایسی ہے جو کوک میں نہیں ہوتی اور وہ ہے سیٹرک ایسڈ۔

اسی طرح اس مشروب میں چینی کی مقدار بھی دوسرے کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور یہی فرق اس مشروب کو میٹھا اور کچھ ترش ذائقے والا بناتا ہے،جسے یا تو لوگ پسند کرتے ہیں یا اسے ناپسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کولڈ ڈرنکس کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

دوسری جانب کوک کے ایک کین میں پیپسی کے مقابلے میں 15 ملی گرام سوڈیم اضافی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ذائقہ کسی میٹھے مشروب کی بجائے ایک کلب سوڈا جیسا ہوتا ہے۔

تو کیا آپ کو ان دونوں مشروبات میں موجود یہ فرق معلوم تھا ؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Anwar Jan 14, 2019 11:16pm
Taste of coke is a genuine cola taste ....other makers of cola beside pepsi never make the real cola taste ..coke is the inventor of cola