’آنر 8 سی‘ کی خریداری پر بچت اور معیار ایک ساتھ

اپ ڈیٹ 01 فروری 2019
دیدہ زیب ڈیزائن اور طاقتور فون کی قیمت انتہائی کم ہے—فوٹو: آنر
دیدہ زیب ڈیزائن اور طاقتور فون کی قیمت انتہائی کم ہے—فوٹو: آنر

معیاری فونز کی مناسب قیمت پر صارفین تک رسائی کے وعدے کے تحت آنر اپنی دھماکے دار پیش کش کو لے کر ’آنر 8 سی‘ کو فروخت کے لیے پیش کر رہا ہے، جو اس کے صارفین سے اچھے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

اس موبائل کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری کو صارف ہر طرح کے استعمال کے لیے 2 دن تک استعمال کر سکیں گے، جس کے بعد ہی فون کو چارجنگ کی ضرورت پڑے گی۔

فون کی طاقتور اور جاندار بیٹری کا فون کے سائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اس فون کی ڈیزائن اور اس کی پیکنگ بھی اپنی مثال آپ ہے، اس فون کی چکنی اور چمکدار باڈی لوگوں کو اپنی طرف توجہ دلاتی ہے۔

اس کے علاوہ آنر 8 سی اے ون ٹیکنالوجی کیمرے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس وجہ سے اس کے کیمرے کے لینس طاقتور بن جاتے ہیں، جس سے بہترین سیلفیز لینا ممکن بن جاتا ہے۔

آنر موبائلز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے مارکیٹ میں ایک ایسے موبائل کے طور پر جگہ بنائی ہے، جن کے ذریعے بہترین سیلفیز لی جاسکتی ہیں۔

ان تمام باتوں سے ہٹ کر اہم بات یہ بھی ہے کہ اس فون کا اسکرین شاندار ہے، جسے دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ اس قیمت پر ایسا اسکرین ناممکن ہے، کیوں کہ یہ بڑے ڈسپلے اور دیدہ زیب رنگ دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

آنر 8 سی کی ٹیکنالوجی اس قدر بہترین ہے کہ اس فون کا چپ پراسیسر مارکیٹ میں دستیاب دوسرے فلیگ شپ موبائل فونز کے مقابلے تیزی کے ساتھ بہترین انداز میں کام سر انجام دیتا ہے۔

یہ سب سہولیات اور چیزیں آنر 8 کو اس قدر بہتر بناتی ہیں کہ اس پر بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز پر کام کرنا ایک خواب جیسا لگتا ہے، کیوں کہ جہاں اس فون کو طاقتور پراسیسر کا بیک اپ حاصل ہوتا ہے، وہیں اس کی اسکرین اس کی رفتار اور کام کو بہتر بناتی ہے اور صارف کو یہ سب دیکھ کر یقین ہی نہیں آتا۔

یہ سب اور دیگر کئی اہم فیچرز اور طاقت سے بھرپور اس فون کی قیمت اتنی زیادہ نہیں جو کسی صارف کے بینک اکاؤنٹ پر اتنا وزن نہیں ڈالتی، کیوں کہ آنر چاہتی ہے کہ وہ صارفین کو مناسب قیمت پر ایسے فونز فراہم کرے جو ان کے بجٹ کے اندر ہوں اور صارفین کے لیے مالی بوجھ کا سبب نہ بنیں۔

آنر 8 سی ایک ایسا معیاری، اچھوتے ڈیزائن سے لیس اور طاقتور فون ہے جس کی قیمت عام موبائلز سے کم ہے۔

آنر 8 سی کو کمپنی پاکستان میں فروری کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔


اس فون سے متعلق مزید معلومات کے لیے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ، ان کے فیس بک پیج، سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے چینل کا وزٹ کریں۔


اسپانسر مواد کیا ہے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں