2 ماہ سے اعلان کیا جارہا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل ایونٹ میں یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر کا مقابلہ براﺅن اسٹرومین سے ہوگا۔

مگر اب اچانک براﺅن اسٹرومین کی جگہ فن بیلور کو دے دی گئی ہے۔

ویسے تو ڈبلیو ڈبلیو ای نے براﺅن اسٹرومین کو اس مقابلے سے باہر کرنے کی وجہ اس ریسلر کی جانب سے چیئرمین ونس میکموہن کی گاڑی کو نقصان پہنچانا قرار دیا گیا ہے جو کہ انہوں نے بیرن کوربن کے تعاقب کے دوران پہنچایا۔

مگر فن بیلور کی قسمت چمکنے کی اصل وجہ ممکنہ طور براﺅ اسٹرومین کی انجری ہی ہے مگر ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس انجری کی جگہ ایک دلچسپ واقعے کو بیان کرکے مداحوں کو اشتیاق کو بڑھایا ہے۔

درحقیقت براﺅن اسٹرومین کہنی کی انجری سے اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے جو سروائیور سیریز کے بعد بیرن کوربن، ڈریو میکنٹائر اور بوبی لیشلے کے حملے کی وجہ ہوئی تھی۔

فن بیلور کو پہلے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو انہوں نے سمر سلیم 2016 میں حاصل کیا تھا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ کبھی اس ٹائٹل کو ہارے نہیں تھے بلکہ انجری کے باعث اس سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای را میں فن بیلور نے فیٹل فور وے میچ میں کامیابی حاصل کرکے بروک لیسنر کے خلاف چیمپئن شپ میچ کا استحقاق حاصل کیا۔

ماضی میں فن بیلور کو چیمپئن شپ مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم نہیں کیا گیا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ ونس میکموہن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اس ریسلر سے کچھ زیادہ مطمئن نہیں۔

مگر اب لگتا ہے کہ میکموہن فن بیلور کو ایک بار پھر اوپر لانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں