پی آئی اے کی پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2019
اس سے قبل پی آئی اے کی پروازوں میں مدھم موسیقی سنائی جاتی تھی — فائل فوٹو
اس سے قبل پی آئی اے کی پروازوں میں مدھم موسیقی سنائی جاتی تھی — فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی پروازوں کے دوران جہاز میں موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی پرواز کے دوران سفر میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا اقدام پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’پی آئی اے کو بحال کرنے کے بجائے نئے ایئر لائن کا قیام زیادہ آسان‘

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں اڑان بھرنے اور اترنے کے دوران کچھ دیر مدھم موسیقی بجا کرتی تھی۔

پی آئی کی اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں اب قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا بھی پڑھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا نشہ کرنے والے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پی آئی اے نے تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا۔

واضح رہے کہ پی آئی کے چیئرمین نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی پرواز کی بحالی کے لیے کم مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

abdul hameed Jan 16, 2019 03:31pm
bohat acha kaam start kia hai .... Darood Shareef ka ... behtreen
abdul hameed Jan 16, 2019 03:32pm
Bohat hi payara kaam kia hai ... PIA ne ab jhaaz main bhi Darood pak parha jayega... nice initiative ,,, by pia CEO