گلوکار و اداکار فرحان اختر اب ’باکسر‘ بن گئے

17 جنوری 2019
فلم میں فرحان اختر باکسر بنیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں فرحان اختر باکسر بنیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار فرحان اختر بہت جلد اپنی آنے والی فلم میں ’باکسر‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

6 سال قبل سامنے آئی فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں بھی فرحان اختر ایک کھلاڑی کا کردار ادا کرچکے ہیں۔

اور اب اپنی آنے والی فلم ’طوفان‘ میں وہ پھر سے اس ہی موضوع پر مبنی فلم کررہے ہیں۔

فرحان اختر نے اس خبر کا اعلان خود سوشل میڈیا پر بھی کیا۔

ایک ٹویٹ میں اداکار نے بتایا کہ وہ بھاگ ملکھا بھاگ کے ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کریں گے جس کا نام ’طوفان‘ رکھا گیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ یہ کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم نہیں بلکہ ایک خیالی کہانی ہے۔

فرحان اختر کے مطابق یہ ایک باکسر کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہوگی۔

ان کے علاوہ تاحال کسی دوسرے اداکار کی کاسٹنگ کا فلم میں اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ فرحان اختر کیریئر کے علاوہ اس وقت اپنی نجی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔

مزید پڑھیں: فرحان اختر رواں برس اپریل میں شادی کریں گے؟

رپورٹس ہیں کہ فرحان اختر جلد اپنی گرل فرینڈ شبنانی ڈنڈیکر کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔

جبکہ کچھ روز قبل اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اعلان بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ 44 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 51 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

دونوں کے درمیان شادی کے محض 16 سال بعد ہی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں