پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر ضلع تھر سے متعلق ’تصویر‘ پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ ’یہ تھر ہے اور فوٹوشاپ کیپشن نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے اسے کیلیفورنیا کی سڑک کہہ دینے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’حقیقت بدلے گے، کارکردگی پر خوش آمدید‘۔

بختاور بھٹو نے تھر میں تعمیر ہونے والی شاہراوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نفرت مت کریں کیونکہ ہم کارکردگی دیکھاتے ہیں‘۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے تنقید کا بھونچال پیدا کردیا تھا جس سے تاثر مل رہا ہے کہ ’کیا واقعی یہ تصویر ضلع تھر پارکر کی ہے‘۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ’ تھر پارکر کو سندھ بھر سے منسلک کرنے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی 10سالہ خدمات کے دوران پورے تھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا‘۔

پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے ’2009 کی تھر میں ایک پرشکوہ شاہراہ کو 2019 کے پس منظر میں پیش کر کے خطے میں ترقی اور حکومت سندھ کی کارکردگی ظاہر کی۔

ٹوئٹ کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

رابعہ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر نے ضلع تھر کی ایک تصویر بطور ’حقیقی صورتحال‘ پوسٹ کی اور کہا کہ ’یہ بھی تھرپارکر ہے‘۔

یک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر نے کہا کہ ’اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ۔۔۔ توبہ توبہ‘۔

ایک نے سندھ حکومت کی ’کارکردگی‘ کا موازانہ زمینی دائرے سے نکال کر چاند کیا اور کہا کہ ’شکر ہے پی پی پی والوں نے یہ روڈ چاند سے نہیں ملا دی‘۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے فہدبٹ نے تنقید کی کہ ’تھرپارکر میں سرسبز پہاڑ کہاں سے آگئے، کوئی تو عقل کرو‘۔

تبصرے (0) بند ہیں