سال 2019 کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سپر بلڈ وولف مون شمالی امریکا، وسطی امریکا اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا جبکہ یورپ کے کچھ حصوں میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا تاہم پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں یہ نظر نہیں آئے گا۔

چاند پر گرہن کا دورانیہ 62 منٹ تک ہوگا اور اس دوران یہ سرخ گیند کی طرح نظر آئے گا۔

چاند سرخ کیوں دکھائی دیتا ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور چاند جزوی چاند گرہن کے وقت لال اور پھر مکمل چاند گرہن کے وقت پورا سیاہ ہو جاتا ہے۔

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چاند گرہن کے وقت چاند کا اصل رنگ لال ہوجاتا ہے جو اصل میں ان کی غلط فہمی ہے، چاند کا اپنا رنگ "گرئے"(grey) ہی رہتا ہے لیکن اس پر پڑنے والی روشنی کے رنگ میں تبدیلی آنے کی وجہ سے اس کا ظاہری رنگ سرخ ہو جاتا ہے، اس لیے اس کو "خونی چاند" کہا جاتا ہے۔

چونکہ یہ چاند گرہن جنوری میں آرہا ہے تو اسی لیے اسے وولف سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔

گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن صبح کے پونے دس بج ہوگا جو 11 بج کر 45 منٹ تک رہے گا۔

یہ رواں سال کے 3 سپر مون میں سے پہلا ہوگا، دوسرا سپر مون 19 فروری جبکہ تیسرا مارچ میں ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں