نہار پانڈے اور دپیکا پڈوکون کے چند ماہ تک تعلقات رہے—فوٹو: بولی وڈ لائف
نہار پانڈے اور دپیکا پڈوکون کے چند ماہ تک تعلقات رہے—فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ میں کسی سے تعلقات استوار کرنا اور پھر ان تعلقات کو دیکھتے ہی دیکھتے ختم کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

گزشتہ برس 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے، جنہیں کسی کے ساتھ تعلقات بنانے اور انہیں ختم کرنے میں دیر نہیں لگتی۔

اگرچہ دپیکا پڈوکون کا نام ماضی میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور یہ اطلاعات بھی رہیں کہ دونوں کے تعلقات شادی کی بات تک پہنچ چکے تھے۔

تاہم پھر دونوں میں اختلافات ہوگئے اور دونوں نے نئی ساتھی تلاش کرلیے۔

دپیکا پڈوکون نے تمام چہ مگوئیوں اور خبروں کو توڑتے ہوئے نومبر 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی، جن سے ان کے تعلقات گزشتہ چند سال سے تھے۔

دپیکا نے ابتدائی دور میں نہار سے تعلقات رکھے—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
دپیکا نے ابتدائی دور میں نہار سے تعلقات رکھے—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

اب اگرچہ دونوں خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ نے بیانات دے کر ایک بار پھر ڈمپل گرل کو خبروں کی زینت بنادیا ہے۔

جی ہاں، دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ اداکار نہار پانڈے نے اداکارہ سے تعلقات پر بات کرکے ایک بار پھر رنویر سنگھ کی اہلیہ کو خبروں کو زینت بنادیا۔

شوبز ویب سائیٹ ’مس ملانی‘ سے بات کرتے ہوئے نہار پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون شادی کر چکی ہیں اور وہ خوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

دپیکا نے نومبر 2018 میں رنویر سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا نے نومبر 2018 میں رنویر سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

نہار پانڈیا نے کہا کہ وہ دپیکا پڈوکون کی شادی سے دکھی نہیں ہوئے، بلکہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے شادی کرلی اور وہ ان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ انہیں توقع ہے کہ دپیکا پڈوکون بھی ان کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں گی اور جلد ہی ہونے والی ان کی شادی سے وہ دکھی نہیں ہوں گی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ میڈیا انہیں دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ کے طور پر متعارف کرانا بند کرے۔

دپیکا کے رنبیر کپور سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دپیکا کے رنبیر کپور سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

نہار پانڈیا نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے نام کے ساتھ دپیکا پڈوکون کا سابق بوائے فرینڈ لکھنا بند کیا جائے، کیوں کہ ان کی اپنی بھی ایک شناخت ہے۔

اداکار نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے نام اور پہنچان سے ہی لکھا اور پہچانا جائے، انہیں دپیکا پڈوکون کے سابق عاشق کے طور پر جاننا بند کیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شادی کی خبروں کو شائع کرتے وقت یہ نہیں لکھا جائے گا کہ دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ بھی شادی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نہار پانڈیا اور دپیکا پڈوکون کے درمیان کئی سال قبل چند ماہ تک تعلقات رہے۔

نہار پانڈیا کے گوہر خان سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
نہار پانڈیا کے گوہر خان سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب دپیکا پڈوکون شوبز انڈسٹری میں نئی تھیں، تاہم جلد ہی ان کے تعلقات ختم ہوگئے۔

نہار پانڈے سے تعلقات ختم ہونے کے بعد دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے تعلقات استوار کیے۔

جب کہ نہار پانڈیا نے بگ باس میں شرکت کرنے والی متنازع اداکارہ گوہر خان سے تعلقات استوار کیے۔

نہار پانڈیا کے اب گلوکارہ نیتی موہن سے تعلقات ہیں اور آئندہ ماہ ان کی شادی کے امکانات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
نہار پانڈیا کے اب گلوکارہ نیتی موہن سے تعلقات ہیں اور آئندہ ماہ ان کی شادی کے امکانات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تاہم دونوں کے یہ تعلقات بھی ناکام ثابت ہوئے اور دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے تعلقات استوار کرنے کے بعد ان سے ہی شادی کی۔

جب کہ نہار پانڈے نے بھی گوہر خان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد گلوکارہ نیتی موہن سے تعلقات استوار کیے، جن سے آئندہ ماہ تک ان کی شادی کے امکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطانق نہار پانڈے اور گلوکارہ نیتی موہن آئندہ ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نیتی موہن عمر میں نہار پانڈیا سے بڑی ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل
نیتی موہن عمر میں نہار پانڈیا سے بڑی ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں