خواتین کو بڑھتی عمر سے خوف نہیں کرنا چاہیے، اداکارہ—فوٹو: زی نیوز
خواتین کو بڑھتی عمر سے خوف نہیں کرنا چاہیے، اداکارہ—فوٹو: زی نیوز

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور یوں تو ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم وہ خود سمجھتی ہیں کہ ان کے کیریئر کا سب سے بہترین دور حال ہی میں شروع ہوا ہے۔

38 سال کی عمر میں درجنوں کامیاب فلمیں دینے اور شادی کے بعد بیٹے کی ماں بننے کے باوجود اچھا کام کرنے کی وجہ سے انہیں خواتین کا رول ماڈل بھی سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ شادی کے بعد بچے کے پیدائش کے وقت کچھ عرصے کے لیے کرینہ کپور کا وزن بڑھ گیا تھا اور وہ فلمی دنیا سے بھی دور ہو گئی تھیں، تاہم جلد ہی انہوں نے فلموں میں واپس کی۔

2016 میں بچے کو جنم دینے کے بعد کرینہ کپور نے اپنی صحت پر مکمل توجہ دی اور جلد ہی انتہائی پرکشش ہیروئن کے طور پر فلموں میں جلوہ گر ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کیرئیر زوال پذیر؟

اگرچہ بولی وڈ میں یہ تصور عام ہے کہ خواتین کو خاص عمر کے بعد بطور ہیروئن کاسٹ نہیں کیا جاتا اور انہیں مرکزی اداکارہ کے بجائے معاون اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔

ہر عمر میں بہترین کردار ادا کیے، اداکارہ—فوٹو:انڈیا ٹوڈے
ہر عمر میں بہترین کردار ادا کیے، اداکارہ—فوٹو:انڈیا ٹوڈے

اور دیکھا جائے تو یہ تصور کسی حد تک سچا بھی دکھائی دیتا ہے، کیوں کہ زیادہ تر بولی وڈ اداکاراؤں کو 40 سال کے بعد ہیروئن کے طور پر کاسٹ نہیں کیا جاتا۔

تاہم کرینہ کپور کہتی ہیں کہ بڑھتی عمر خواتین کے کیریئر پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق کرینہ کپور نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ بڑھتی عمر خواتین کے کیریئر میں رکاوٹ بنتی ہے۔

کرینہ کپور کو فٹنیس کے حوالے سے خواتین کا رول ماڈل سمجھا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور کو فٹنیس کے حوالے سے خواتین کا رول ماڈل سمجھا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور جلد ہی ہی ایک تنظیم کے تعاون سے لیکمے فیشن ویک کے بہار سیزن میں 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور خود کو رول ماڈل سمجھنے لگیں

اگرچہ کرینہ کپور کے علاوہ 45 سالہ ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، کرشمہ کپور، ہیما مالنی اور ریکھا بھی بعض مرتبہ فیشن شوز میں جلوے دکھاتی نظر آتی ہیں۔

تاہم خواتین کی صحت اور فٹنیس کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کے تعاون سے جلد ہی لیکمے فیشن ویک میں ایسے فیشن ویک کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والی تمام خواتین 30 سال سے زائد عمر کی ہوں گی۔

زائد عمری خواتین کے کیریئر کو تباہ نہیں کرتی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
زائد عمری خواتین کے کیریئر کو تباہ نہیں کرتی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اس خصوصی فیشن ویک میں نہ صرف 30 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی، بلکہ ایسی خواتین بھی اس کا حصہ ہوں گی جو فیشن اور شوبز کا حصہ نہیں، تاہم سماج میں انہیں اہم مقام حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرینہ کپور نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں‘

اسی شو میں 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ریمپ پر واک کے لیے مختص کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ان کے خیال میں بڑھتی عمر یا زندگی کے ادوار خواتین کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے۔

کرینہ کپور کے ہاں 2016 میں بیٹا ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور کے ہاں 2016 میں بیٹا ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے آج تک عمر کے حساب سے ہر کام بہترین انداز سے کیا اور انہیں کبھی بھی کوئی بھی پریشانی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور کے بر عکس دیگر اداکارائیں یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ بڑھتی عمر کے بعد خواتین کو بولی وڈ میں کام ملنا کم ہوجاتا ہے۔

دیگر اداکاراؤں نے اعتراف کیا کہ خواتین کو 40 سال بعد ہیروئن کے کردار نہیں دیے جاتے، جب کہ اداکاروں کو 60 سال کے بعد بھی ہیرو کے کردار دیے جاتے ہیں۔

کرینہ کپور اب بھی ہیروئن کے طور پر فلموں میں کاسٹ ہوتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور اب بھی ہیروئن کے طور پر فلموں میں کاسٹ ہوتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں