بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال عید پر سامنے آنے والی فلم ’بھارت‘ کے پروڈیوسرز نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں ماہ 25 تاریخ کو فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کریں گے، جسے انہوں نے پورا بھی کردیا۔

فلم ’بھارت‘ کا دوسرا ٹیزر آج سامنے آگیا، جس میں سلمان خان نے بتایا کہ ان کے والد نے ان کا نام بھارت کیوں رکھا۔

ایک منٹ 26 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر میں مرکزی کردار سلمان خان کے 5 انداز بھی سب کے سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ جب سے سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فلم میں 5 مختلف انداز نبھاتے نظر آئیں گے، تب ہی سے مداح فلم کی پہلی جھلک دیکھنے کو بےتاب تھے۔

فلم ’بھارت‘ کے ٹیزر سے ایک بات تو صاف واضح ہوگئی کے فلم کا موضوع حب الوطنی پر مبنی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف، تبو، دیشا پٹانی، جیکی شروف اور سنیل گروور بھی کام کرتے نظر آئیں گے، تاہم ٹیزر میں ان میں سے کسی اداکار کو نہیں دکھایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جوشیلے اداکار ورن دھون بھی فلم میں ایک مختصر سین کے لیے جلوہ گر ہوں گے۔

یہ جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کا ریمیک ہے، اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا، تاہم اس میں صرف فلم کے نام اور ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں