پی ایس ایل 2019: غیر ملکی آفیشلز کا اعلان

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2019
دیگر امپائروں میں احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزاب رضا شامل ہیں۔
— فائل فوٹو
دیگر امپائروں میں احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزاب رضا شامل ہیں۔ — فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بین الاقوامی پینل کے امپائر مائیکل گوو (Michael Gough) پاکستان سپر لیگ 2019 کے میچز میں اپنے خدمات دینے کے لیے لاہور آئیں گے۔

39 سالہ گوگ 9 اور 10 مارچ کو لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز، ملتان سلطان کے درمیان ہونے والے میچز میں امپائرنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری

اگست 2013 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے انہوں نے اب تک 8 ٹیسٹ، 49 ایک روزہ میچز اور 13 ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے یہ گوگ کا ڈیبیو ہوگا اور ان سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں بھی خدمات لی جائیں گی۔

پی ایس ایل کا رواں سال کے ایڈیشن میں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل سے سری لنکا کے رنمور مارٹینیز بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹ: اسمتھ کی جگہ رسل ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

51 سالہ مارٹینیز پی ایس ایل میں مسلسل تیسری مرتبہ شامل ہوں گے اور وہ یو اے ای میں میچز کے بعد کراچی کے میچز میں بھی اپنی خدمات دیں گے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کے ایلیٹ امپائرز کے پینل کے رکن اور انگلینڈ کے ورلڈ کپر رچرڈ النگ ورتھ بھی دوسری مرتبہ پی ایس ایل میں شامل ہوں گے۔

55 سالہ النگ ورتھ نے انگلینڈ کے لیے 9 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں اور انہوں نے اب تک 39 ٹیسٹ، 59 ایک روزہ میچز اور 16 ٹی 20 میچ میں امپائرنگ کی ہے۔

دیگر امپائروں میں احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزاب رضا چامل ہیں۔

یہ چاروں افراد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل امپائرز کے رکن ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں