جارج اور امل کلونی میں اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی؟

26 جنوری 2019
دونوں نے دسمبر 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
دونوں نے دسمبر 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

ہولی وڈ اداکار 59 سالہ جارج کلونی اور ان کی 41 سالہ اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی جوڑی کو دنیا کی بہترین رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں نے دسمبر 2014 میں طویل تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں ایک بیٹا الیگزینڈر اور بیٹی ایلا ہوئی تھی۔

لبنانی نژاد امل کلونی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں، جب کہ ان کا شمار اہم عالمی انسانی حقوق کے رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، تاہم امریکی میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ دونوں میں سرد اختلافات شروع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جارج کلونی کا اپنی اور اہلیہ کی محبت سے متعلق اہم انکشاف

میڈیا رپورٹس میں ذرائع سے دعوے کیے جاتے رہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے ہیں کہ اب دونوں ایک ہی کمرے میں نہیں رہتے۔

دونوں میں ایک سال سے سرد اختلافات جاری ہیں، ذرائع—فوٹو: ووگ آسٹریلیا
دونوں میں ایک سال سے سرد اختلافات جاری ہیں، ذرائع—فوٹو: ووگ آسٹریلیا

تاہم 2 روز قبل ہی امریکی شوبز ویب سائٹ نے دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات کی خبر شائع کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریڈر آن لائن نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ امل اور جارج کلونی میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ چکی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایک سال سے اختلافات جاری تھی، تاہم حال ہی میں امل کلونی اپنے بچوں سمیت شادی والے گھر سے دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئیں۔

ان کی جوڑی کو دنیا کی رومانوی جوڑی قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: یو پی ایل ڈاٹ کام
ان کی جوڑی کو دنیا کی رومانوی جوڑی قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: یو پی ایل ڈاٹ کام

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے واضح امکانات ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی طلاق مہنگی ترین طلاقوں میں سے ہوگی۔

مزید پڑھیں: جارج کلونی بچوں کی تصاویر کھینچنے والے میگزین پر برہم

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امل اور جارج کلونی کی طلاق 52 کروڑ امریکی ڈالر تک جا سکتی ہے۔

اہلیہ سے اختلافات اور طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد جارج کلونی نے وضاحت کی ہے اور تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

ہولی وڈ لائف سے خصوصی بات کے دوران جارج کلونی نے طلاق کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا۔

جارج کلونی نے کہا کہ ان کی طلاق سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ سب خیالی خبریں اور اطلاعات ہیں۔ تاہم دوسری جانب امل کلونی نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

امل کلونی نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما ہیں—فوٹو: ایمیریٹس ویمن
امل کلونی نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما ہیں—فوٹو: ایمیریٹس ویمن

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں