ظہیر عباس مسلسل دوسری مرتبہ پشاور زلمی کے صدر منتخب

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2019
پشاور زلمی کے چیئرمین کے مطابق طہیر عباس کے تجربے سے ٹیم کو مدد ملے گی — فائل فوٹو
پشاور زلمی کے چیئرمین کے مطابق طہیر عباس کے تجربے سے ٹیم کو مدد ملے گی — فائل فوٹو

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر ظہیر عباس مسلسل دوسرے سال بھی پشاور زلمی کے صدر منتخب ہوگئے۔

ظہیر عباس کے صدر منتخب ہونے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس پاکستانی کرکٹ کا عظیم نام ہے اور ان کے تجربے سے ٹیم کو مدد ملے گی۔

جاوید آفریدی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ 'ظہیر عباس نے بین الاقوامی کرکٹ میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے لیے ایک بڑا نام ہیں'۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2019: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان برقرار

انہوں نے ظہیر عباس کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پشاور زلمی ان کی قیادت میں اور ان کے تجربے سے مدد حاصل کرے گی۔

جاوید آفریدی کے علاوہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے ظہیر عباس کے ایک مرتبہ دوبارہ ٹیم کا صدر منتخب ہونے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

دونوں کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید آفریدی کا اہلیان لاہور، سیکیورٹی اداروں اور بورڈ کو خراج تحسین

واضح رہے کہ ظہیر عباس نے فسٹ کلاس کرکٹ میں سینچریز کی بھی سینچریز بنا رکھی ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار 62 رنز جبکہ ایک روزہ میچز میں 2 ہزار 5 سو 72 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ وہ آئی سی سی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں