برازیل: ڈیم ٹوٹنے سے 9 افراد ہلاک، 300 لاپتہ

26 جنوری 2019

برازیل کی ریاست میناس جیرس میں خام لوہے کی کان پر قائم ڈیم ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ڈیم ٹوٹنے سے درجنوں گھر بھی تباہ ہوئے جبکہ متعدد گاڑیاں اور بسیں مٹی، لوہے کے ذرات اور پانی میں بہہ گئیں۔

ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کے ملنے کی امیدیں ماند پڑتی جارہی ہیں۔

میناس جیرس کے گورنر رومیو زیما نے صحافیوں کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی اور اب ان کے ملنے کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

واقعے کے سامنے آنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود برازیل کے نئے صدر جیر بولسونارو دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس اپنے ملک پہنچے اور ان کے جائے وقوع کے دورے کا امکان ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی 'ویل' کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا۔

واضح رہے کہ 2015 میں بھی اسی ریاست میں 'ویل' کی ملکیت والا ایک ڈیم ٹوٹ گیا تھا، جس سے 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
وقت گزرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کے ملنے کی امیدیں ماند پڑتی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
وقت گزرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کے ملنے کی امیدیں ماند پڑتی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ملٹری فائر فائٹرز کیچڑ سے ملنے والی لاش منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ملٹری فائر فائٹرز کیچڑ سے ملنے والی لاش منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ڈیم ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں اور بسیں مٹی، لوہے کے ذرات اور پانی میں بہہ گئیں — فوٹو: اے ایف پی
ڈیم ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں اور بسیں مٹی، لوہے کے ذرات اور پانی میں بہہ گئیں — فوٹو: اے ایف پی
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی 'ویل' کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا — فوٹو: اے ایف پی
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی 'ویل' کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو ورکرز مزید لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو ورکرز مزید لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ڈیم ٹوٹنے سے درجنوں گھر بھی تباہ ہوئے — فوٹو: اے پی
ڈیم ٹوٹنے سے درجنوں گھر بھی تباہ ہوئے — فوٹو: اے پی
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی 'ویل' کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا — فوٹو: اے پی
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برازیل کی بڑی کان کنی کی کمپنی 'ویل' کی ملکیت والا ڈیم کیسے ٹوٹا — فوٹو: اے پی