سہیل محمود کو دفتر خارجہ میں اعلیٰ عہدے دیئے جانے کا امکان

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2019
تہمینہ جنجوعہ، جو پاکستان کی پہلی خاتون سفیرہیں، 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی۔
 — فائل فوٹو
تہمینہ جنجوعہ، جو پاکستان کی پہلی خاتون سفیرہیں، 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو ملک کا اعلیٰ سفارتی عہدہ دیئے جانے کاامکان ہے۔

تہمینہ جنجوعہ، جو پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہیں، جو 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی، وہ 2 سال تک اس عہدے پر فائز رہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

2013 اور 2017 کی طرح اس مرتبہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے کے لیے خاص مقابلہ سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔

گزشتہ مقابلے میں صورتحال کچھ ایسی خراب ہوئی کہ جس کے نتیجے میں بھارت میں تعینات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے استعفیٰ دے دیا تھا جو کسی زمانے میں دفتر خارجہ کے سب سے اہم رکن تھے۔

2013 کے مقابلے کو اس لیے بھی توجہ حاصل ہوئی تھی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عبدالباسط کو جرمنی، جہاں وہ سفیر کے عہدے پر تعینات تھے، سے واپس بلا کر پاکستانی سفیر تعینات کردیا تھا تاہم ان کا عہدہ سنبھالنے سے قبل حکومت نے ان کی نامزدگی کو اعزاز چوہدری سے تبدیل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے دورے سے قبل تہمینہ جنجوعہ کا دورہ کابل

حالیہ مقابلے میں یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسم برگ کی سفیر نغمانہ ہاشمی ملک کی سب سے زیادہ سینئر سفارت کار ہیں جبکہ سہیل محمود دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پر اٹلی کے سفیر ندیم ریاض اور چوتھے نمبر پر جنرمی کے سفیر جوہر سلیم ہیں۔

اس مقابلے کے لیے دیگر ناموں میں متحدہ عرب امارات کے معظم احمد بھی شامل ہیں تاہم وہ اس فہرست میں ان تمام افراد سے نیچے ہیں۔

نغمانہ ہاشمی کے حوالے سے کئی افراد کا ماننا ہے کہ انہیں اس مقابلے میں زیادہ ترجیح نہیں دی جائے گی کیونکہ وہ ڈیڑھ سال میں ریٹائر ہوجائیں گی۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 27 جنوری 2019 کو شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں