یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مددگار ٹرکس

04 فروری 2019
یوٹیوب میں ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کچھ ٹرکس موجود ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو
یوٹیوب میں ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کچھ ٹرکس موجود ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر بات ہو ویڈیو شیئرنگ سائٹس کی تو کوئی بھی یوٹیوب کے مدمقابل نظر نہیں آتا۔

تاہم اکثر افراد کو یوٹیوب پر موجود کسی ویڈیو کو اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ سائٹ ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ویسے موبائل پر تو آپ ویڈیو کو آف لائن دیکھنے کے لیے یوٹیوب ایپ میں ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں مگر یہ آپشن ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے

درحقیقت تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے یوٹیوب ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرنا گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کی ٹرمز آف سروسز کی خلاف ورزی ہے جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ صارف اس کے سرورز سے بس ویڈیوز اسٹریم کرسکتا ہے۔

اس انتباہ کے ساتھ یوٹیوب میں ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کچھ ٹرکس موجود ہیں۔

ان چند معمولی ٹِرکس سے آپ اپنی پسند کی ویڈیوز اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آئی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹِرک کو آزما کر دیکھیں۔

آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس (S) کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www.ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈاﺅن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔

یہ طریقہ کار موبائل فونز پر بھی کام کرتا ہے مگر اس کے لیے آپ کو ایپ کی بجائے کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو اوپن کرنا ہوگا۔

اس سے ہٹ کر ایک اور تھرڈ پارٹی سروس فور کے ویڈیو ڈاﺅن لوڈر ہے جو کہ مفت ہے اور مکمل پلے لسٹس، 360 ڈگری اور تھری ڈی ویڈیوز بھی ڈاﺅن لوڈ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2018 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

اس لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ اس ڈاﺅن لوڈر پیج پر چلے جائیں گے جہاں اپنی پسند کی یوٹیوب ویڈیو کا یو آر ایل لنک کاپی پیسٹ کریں اور ڈاﺅن لوڈ بٹن پر کلک کردیں۔

کچھ لمحات انتظار کریں پھر آپ کے سامنے مختلف کوالٹی آپشن آجائیں گے، تاہم 30 منٹ سے زیادہ طویل ویڈیو ڈاﺅن لوڈ نہیں ہوسکے گی، جبکہ ایک دن میں 10 ویڈیوز ہی ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں۔

اس میں اپنے پسند کی کوالٹی اور فارمیٹ کا انتخاب کریں یا جو آپشن پسند ہو اس پر کلک کرکے ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saeed Baloch Feb 05, 2019 09:10am
You can easily Download by Opera Proser. just click green arrow show down of streaming video