پیری اسکول میں لائیو براڈکاسٹ اب ٹاک شوز سے ملتی جلتی

05 فروری 2019
پیری اسکوپ میں اب صارفین کی نشریات کسی ٹاک شو سے ملتی جلتی ہوگی— فوٹو بشکریہ پیری اسکوپ
پیری اسکوپ میں اب صارفین کی نشریات کسی ٹاک شو سے ملتی جلتی ہوگی— فوٹو بشکریہ پیری اسکوپ

ٹوئٹر کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ پیری اسکوپ میں اب صارفین کی نشریات کسی ٹاک شو سے ملتی جلتی ہوگی۔

پیری اسکوپ میں پیر کو ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارف فون میں لائیو اسٹریم کے دوران 3 مہمانوں کو مدعو کرسکے گا۔

یہ پہلی بار ہے کہ لائیو اسٹریمنگ ایپ میں ایک گروپ فیچر سپورٹ دی گئی ہے اور فی الحال یہ آڈیو تک محدود ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں گروپ ویڈیو کو متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔

مزید پڑھیں : پیری اسکوپ کے بغیر بھی ٹوئٹر پر لائیو ویڈیوز ممکن

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد پیری اسکوپ صارفین اپنی اسٹریم کے دوران دوستوں کو مدعو کرسکیں گے۔

یہ دوست فون کے مائیکرو فون کو استعمال کرکے آڈیو شیئر کرسکیں گے۔

پیری اسکوپ میں گزشتہ سال ستمبر میں آڈیو براڈکاسٹ کے آپشن کا اضافہ کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ پیری اسکوپ
فوٹو بشکریہ پیری اسکوپ

پیری اسکوپ کے شریک بانی اور ٹوئٹر کے پراڈکٹ نائب صدر کیوون بیکپور کے مطابق اس فیچر کے پیچھے یہ خیال ہے کہ اس ایپ کی نشریات کو کسی ٹاک شو جیسا انداز دیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا 'اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہم گفتگو میں لوگوں کو شرکت کا موقع دے رہے ہیں جو ایک ٹاک شو کے شریک مہمانوں کی طرح بات کرسکیں گے۔ اس سے براہ راست گفتگو زیادہ بامقصد ہوجائے گی اور اس سے نئے مواقع بھی سامنے آئیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر کا صارفین کیلئے تحفہ

پیری اسکوپ اسٹریم انٹرایکٹو ہے جسے دیکھنے والے کمنٹس یا ہارٹ کا اضافہ کرسکتے ہیں مگر اسٹریم کرنے والے کے لیے کمنٹس کا جواب دینا لگ بھگ ناممکن ہے۔

تو اسٹریم میں دیکھنے والوں کی شمولیت سے صارفین کو زیادہ مدد مل سکے گی اور وہ اپنے فالورز کی زیادہ توجہ حاصل کرسکیں گے۔

فی الحال یہ گروپ فیچر پیری اسکوپ ایپ میں ہی دستیاب ہے مگر ٹوئٹر اسے اپنی ایپ کا حصہ بھی بنانا چاہتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں