عالمی ہوٹل گروپ کا سعودی عرب میں 35 نئے ہوٹل کھولنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 16 فروری 2019
ہلٹن ہوٹلز کا شمار دنیا کے پرتعیش ہوٹلز میں ہوتا ہے—فوٹو: بکنگ ڈاٹ کام
ہلٹن ہوٹلز کا شمار دنیا کے پرتعیش ہوٹلز میں ہوتا ہے—فوٹو: بکنگ ڈاٹ کام

دنیا بھر میں پرتعیش ہوٹلز اور ریزورٹس کی سہولیات فراہم کرنے والے ’ہلٹن ہوٹل اینڈ ریزورٹس گروپ‘ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند سالوں میں سعودی عرب میں مزید نئے ہوٹل کھولے گا۔

ہلٹن ہوٹلز کا شمار دنیا کے پرتعیش ہوٹلز میں ہوتا ہے اور اس گروپ کے ہوٹل دنیا کے 6 بر اعظم کے متعدد ممالک میں 550 سے زائد ہوٹلز موجود ہیں۔

مجموعی طور پر ہلٹن گروپ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ریزورٹس، تفریح اور فوڈ کی 15 اقسام کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

یہ گروپ دنیا کے 109 ممالک میں 5 ہزار 500 سے زائد مقامات پر لوگوں کو رہائش، تفریح، سیاحت، کھانے اور پینے سمیت زندگی کے پر لطف لمحات گزارنے کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ اس گروپ کا پاکستان میں کوئی ہوٹل موجود نہیں، تاہم اس کے جنوبی ایشیا سمیت پورے ایشیا میں پرتعیش ہوٹلز موجود ہیں۔

اس گروپ کا ممبئی میں بھی ہوٹل موجود ہے—فوٹو: بکنگ ڈاٹ کام
اس گروپ کا ممبئی میں بھی ہوٹل موجود ہے—فوٹو: بکنگ ڈاٹ کام

ہلٹن گروپ کے بھارت، سری لنکا، میانمر، ویتنام، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، سعودی عرب، دبئی، ابوظبی، شام، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت کئی ممالک میں پرتعیش ہوٹل اور ریزورٹس سمیت دیگر تفریحی مقامات موجود ہیں۔

اس ہوٹل کے سعودی عرب میں بھی کم سے کم 5 ہوٹل اور ریزورٹس اس وقت بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تاہم گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید 35 ہوٹلز وہاں کھولے گا۔

ٹریڈ عربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہلٹن گروپ کے سعودی عرب میں نائب صدر کارلوس کشنیئر کے مطابق ان کا گروپ آئندہ چند سال میں مزید پرتعیش ہوٹل کھولے گا۔

استنبول میں بھی ہلٹن ہوٹل موجود ہے—فوٹو: ہلٹن ہوٹلز
استنبول میں بھی ہلٹن ہوٹل موجود ہے—فوٹو: ہلٹن ہوٹلز

رپورٹ کے مطابق ہلٹن گروپ فوری طور پر سعودی عرب کے مختلف شہروں اور مقامات پر 11 ہوٹل کھولے گا جب کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے تک ہوٹلز کی تعداد بڑھا کر 35 تک کردی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہلٹن گروپ آئندہ 3 سے 5 سال کے دورانیے کے اندر سعودی عرب میں 35 نئے ہوٹل کھولے گا، جس کے بعد ان کے ہوٹلوں کی تعداد 40 سے بڑھ جائے گی۔

گروپ کی جانب سے نئے ہوٹلز میں مجموعی طور پر 10 ہزار کمرے بنائے جائیں گے، جب کہ ان میں لذیذ کھانوں کے ریسٹورنٹس سمیت دیگر تفریحی مقاصد کے ریزورٹس بھی تعمیر کیے جانے کا امکان ہے۔

مصر میں اس گروپ کے ہوٹلز اور ریزورٹس موجود ہیں—فوٹو: اٹاکا ڈاٹ کام
مصر میں اس گروپ کے ہوٹلز اور ریزورٹس موجود ہیں—فوٹو: اٹاکا ڈاٹ کام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں