ماہرہ خان کے نام ایک اور عالمی اعزاز

09 فروری 2019
پہلی بار اداکارہ کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار اداکارہ کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

لولی وڈ اداکارہ ماہرہ خان یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے متعدد فلمی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔

تاہم اب انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک عالمی عرب تنظیم کی جانب سے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو دبئی کی تنظیم ’ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز‘ (ڈی آئی اے ایف اے) ایوارڈ سے نوازا گیا۔

View this post on Instagram

Receiving Award 🏆 .@mahirahkhan @diafaofficial

A post shared by Mahirah Khan_Fanpage😍 (@oneanonly_mahirahkhan) on

ایوارڈ منعقد کرنے والی تنظیم نے ماہرہ خان کی اس ایونٹ میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں تقریب میں خوبصورت انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح ریت کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس تنطیم نے اداکارہ کو اس ایوارڈ سے نوازا۔

ڈی آئی اے ایف اے کی جانب سے ماہرہ خان سمیت دیگر عرب شخصیات کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انداز سے سب کے دل جیت لیے—فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان نے اپنے انداز سے سب کے دل جیت لیے—فوٹو: انسٹاگرام

یہ ایوارڈ مشرق وسطیٰ کی ان تمام شخصیات کو دیا جاتا ہے جو ثقافت، آرٹ اور سماجی خدمات کے حوالے سے اہم خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

ماہرہ خان کے علاوہ دیگر عرب اداکاراؤں اور سماجی کارکنان بھی یہ ایوارڈ اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوئیں۔

شامی اداکارہ حبا نور

لبنانی گلوکارہ سیرین عبدالنور

دبئی کی صحافی پیترا نورچ

دبئی نژاد لبنانی ٹی وی پرسنالٹی سلیمیٰ حاجر

تبصرے (0) بند ہیں