صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے 7 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد میں ڈی ٹیپ تھانے میں کی گئی شکایت میں مقتولہ کے والد نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی گھر سے دودھ لینے کے لیے محمد سلیم نامی شخص کی دکان پر گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: معذور لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے 2 افراد کو 20 سال قید کی سزا

جہاں سلیم نے دودھ دینے کے بعد 10 روپے کی بقایا رقم بعد میں لینے کو کہا۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جب لڑکی سلیم کی دکان میں رقم لینے کے لیے دوبارہ گئی تو وہ واپس نہیں آئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ مقامی افراد نے ان کی بیٹی کو سلیم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا تھا، جو لڑکی کو ایک فیکٹری میں لے گیا تھا، جہاں سے بعد ازاں ان کی بیٹی کی لاش برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: کم عمر لڑکی کے ریپ، قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت

انہوں نے الزام لگایا کہ سلیم اور ہری پور سے تعلق رکھنے والے زاہد خان، دونوں ملزمان وارسی پورہ میں رہائش پذیر ہیں، نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے والد کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔


یہ رپورٹ 10 فروری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں