لیڈی گاگا اور ڈونلڈ گلوور نے ایمی ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

11 فروری 2019
ڈونلڈ گلوور بڑے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئے—فوٹو: پاپ شگر
ڈونلڈ گلوور بڑے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئے—فوٹو: پاپ شگر

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار و اداکار ڈونلڈ گلور جنہیں چائلڈش گمبینو کے نام سے جاتا ہے نے میوزک انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’گریمی ایوارڈز‘ کا میلہ لوٹ لیا۔

ڈونلڈ گلوور اور لیڈی گاگا کو مجموعی طور پردو دو ایمی ایوارڈز دئے گئے۔

اگرچہ لیڈی گاگا بھی 2 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب گئیں، تاہم وہ ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اورایلبم آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

جب کہ ڈونلڈ گلوور نے سب سے اہم ایوارڈ ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

61 ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں دنیا بھر کی میوزک، فلم اور فیشن انڈسٹری کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

مجموعی طور پر ایوارڈ تقریب میں 20 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے اور حیران کن طور پر بڑے ایوارڈز ایسے آرٹسٹ لے اڑے جنہیں بڑے ایوارڈز کے لیے موزوں نہیں سمجھا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گریمی ایوارڈز کو موسیقی کے لیے سب سے بڑے ایوارڈ کا درجہ حاصل ہے۔

اس ایوارڈ کو فلمی دنیا کے معتبر ایوارڈ ’آسکر‘ اور ٹی وی کے لیے معتبر ایوارڈ ’ایمی‘ جیسی اہمیت حاصل ہے۔

اس بار مجموعی طور پر 20 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے بیشتر ایوارڈز ایک سے زائد آرٹسٹوں کو دیے گئے۔

اہم ایوارڈ جیتنے والی شخصیات

ریکارڈ آف دی ایئر: ڈونلڈ گلوور

—فوٹو: ڈبلیو پی ایچ ٹی
—فوٹو: ڈبلیو پی ایچ ٹی

ایلبم آف دی ایئر : گولڈن اور (کیسی مسگریوس)

سانگ آف دی ایئر: دس از امریکا (ڈونلڈ گلور اور لڈوگ گورانسون)

بیسٹ نیو آرٹسٹ: دعا لیپا

—فوٹو: رولنگ اسٹون
—فوٹو: رولنگ اسٹون

بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس: لیڈی گاگا

بیسٹ پاپ گروپ پرفارمنس: لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر)

—فوٹو: الور
—فوٹو: الور

بیسٹ پاپ ووکل ایلبم: آریانا گرینڈے

—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹریٹڈ
—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹریٹڈ

بیسٹ راک پرفارمنس: کرس کارنیل

بیسٹ راک سانگ: جیک اینتونوف اور اینی کلارک

بیسٹ راک ایلبم: فرام دی فائرز (گریٹا وین فلیٹ)

—فوٹو: ورائٹی
—فوٹو: ورائٹی

اس کے علاوہ بیسٹ الٹرنیٹو میوزک ایلبم اور بیسٹ آر اینڈ بی پرفارمنس سمیت مجموعی طور پر 20 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

ایوارڈ تقریب میں سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے پی
ایوارڈ تقریب میں سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے پی

تبصرے (0) بند ہیں