کیا آپ آج تک فروری کا غلط تلفظ بولتے رہے ہیں؟

08 فروری 2020
فروری کا مہینہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں منفرد ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
فروری کا مہینہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں منفرد ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

فروری کا مہینہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں منفرد ہے کیونکہ یہ واحد ماہ ہے جس کے دنوں کی تعداد 28 ہوتی ہے جبکہ ہر 4 سال بعد لیپ ایئر میں 29 دن ہوجاتی ہے۔

اگر کبھی ذہن میں سوال اٹھتا ہو کہ فروری کا مہینہ 28 یا 29 دنوں کا کیوں ہوتا ہے تو اس کا جواب آپ سائیڈ میں موجود تصویر پر کلک کرکے جان سکتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمیشہ سے ہماری زبان سے اس مہینے کا تلفظ غلط نکل رہا ہے یا کم از کم انگلش کے حوالے سے تو یہ بات درست ہے۔

درحقیقت امریکا میں فروری کا سب سے عام تلفظ feb-yoo-air-ee ہے جو اردو سے بالکل مختلف ہے اور مریم ویبسٹر اور امریکن ہیرٹیج جیسی لغات بھی اس تلفظ کو درست تصور کرتی ہیں۔

یعنی انگلش میں فروری کے پہلے آر کو سائیلنٹ کردیا گیا ہے اور ایسا کم از کم ڈیڑھ سو برسوں سے ہورہا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ اس کی تاریخ اس سے بھی زیادہ قدیم ہو۔

اس مہینے کا پرانا تلفظ feb-roo-air-ee بھی ہے جو بہت کم لوگ اپنی زبان سے دہرانا پسند کرتے ہیں۔

ویسے انگلش بولنے والے عام طور پر ایسے الفاظ کو زیادہ پسند نہیں کرتے جس میں 2 آر ایک دوسرے کے پاس ہوں اور عام طور پر ان میں سے ایک کو سائیلنٹ کردیا جاتا ہے۔

جیسے اردو میں ہم لائبریری بولتے ہیں مگر انگلش مین یہ لائبری بولا جاتا ہے۔

اسی طرح فیب یوری (فروری) بولا جاتا ہے جیسا آپ نیچے سن بھی سکتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

honorable Feb 08, 2020 05:31pm
there is a rule in the languages- when a word is adapted by another language, it may change its pronunciation-this changed prounciation is accepted as correct for that language. There are different pronounciations of february in amny languages. So there is no need to correct this word.