گریمی ایوارڈز 2019 کی رنگا رنگ تقریب

اپ ڈیٹ 12 فروری 2019

موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کا 61 واں میلہ لاس اینجلس میں منعقد ہوا جس کی رنگا رنگ تقریب میں گلوکاروں اور موسیقاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس بھی دی۔

رواں برس امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس، بیسٹ پاپ گروپ اور وژیول میڈیا کے لیے لکھے گئے بہترین گانے پر ایوارڈ حاصل کیے۔

لیڈی گاگا نے ’ویئر ڈو یو تھنک آر یو گوئنگ‘ کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس اور دیگر 2 ایوارڈ فلم ’اے اسٹار از بورن' کے گانے 'شیلو' پر دیے گئے۔

رواں برس کی تقریب میں ’دِس از امریکا‘ کو سونگ آف دی ایئر اور ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

دعا لیپا نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ویئرڈ ال یانکووک نے بیسٹ باکس یا اسپیشل لمیٹڈ ایڈیشن پیکیج کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔

اینڈرسن کو ان کے گانے ’ببلن‘ کے لیے بیسٹ ریپ پرفارمنس اور کیسی مسگریوز کی البم ’گولڈن آر‘ البم آف دی ائیر قرار پائی۔

رواں برس کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز پیریل ولیمز ، پاپ ووکل البم کا ایوارڈ ایریانا گرینڈے اور بہترین ریپ البم کا ایوارڈ کارڈی بی کو دیا گیا۔

لیڈی گاگا نے 3 ایوارڈ حاصل کیے — فوٹو : اے ایف پی

لیڈی گاگا نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شاندار پرفارمنس دی — فوٹو: اے ایف پی

کیسی مسگریوز نے ’گولڈن آور‘ کے لیے بیسٹ البم آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا — فوٹو: اے ایف پی

دعا لیپا نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا اعزاز حاصل کیا اور تقرئب میں شاندار پرفارمنس بھی دی — فوٹو: اے ایف پی

سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے بھی تقریب  میں شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

سویڈش کمپوزر لیوڈف گورانس  نے بھی ایوارڈ حاصل کیا — فوٹو: اے ایف پی

گلوکارہ جوئے ولا نے امریکی سرحد پر دیوار کی حمایت کا لباس زیب تن کیا  — فوٹو: اے ایف پی

امریکی گلوکارہ گیبرئیلا ولسن نے 2 ایوارڈ حاصل کیے — فوٹو: اے ایف پی

گلوکارہ ڈولی پارٹن نے بھی تقریب میں پرفارمنس دی — فوٹو: اے ایف پی

ویئرڈ ال یانکووک نے بیسٹ باکس یا اسپیشل لمیٹڈ ایڈیشن پیکیج کے لیے ایوارڈ حاصل کیا — فوٹو: اے ایف پی