روپے کی قدر میں کمی کے باوجود گاڑیوں کی فروخت مستحکم

اپ ڈیٹ 12 فروری 2019
1000 سی سی سے  1300 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آئی — فائل فوٹو
1000 سی سی سے 1300 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آئی — فائل فوٹو

کراچی: روپے کی قدر میں کمی،نان فائلرز کے آٹو موبائلز کی خرید پر پابندی اور شرح سود میں اضافے کے باوجود گزشتہ 7 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت مستحکم رہی۔

پاکستان آٹوموٹوو مینوفکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 23 ہزار 3 سو 91 یونٹ فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں ایک لاکھ 23 ہزار 3 سو 56 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

دوسری جانب جنوری میں گاڑیوں کے 19 ہزار 3 سو 53 یونٹ فروخت ہوئے جبکہ دسمبر 2018 میں 16 ہزار ایک سو 41 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

1000 سی سی سے کم کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی اور 1000 سی سی سے 1300 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آئی۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں کمی، آٹو شعبہ اپنی پیداوار کم کرنے پر مجبور

ہنڈا سوک اور سٹی کی فروخت مالی سال 2018 کے مقابلے میں 23 ہزار 5 سو یونٹ سے بڑھ کر 25 ہزار 8 سو 10 ہوگئی،سوزوکی سوفٹ کی فروخت 2 ہزار 6 سو 53 یونٹ سے بڑھ کر 2 ہزار 8 سو 8 اور ٹویوٹا کرولا کی فروخت 29 ہزار 5 سو 68 سے بڑھ کر 33 ہزار 3 سو 3 ہوگئی۔

جنوری میں ان گاڑیوں کے 9 ہزار 7 سو 50 یونٹ جبکہ دسمبر 2018 میں 6 ہزار 5 سو 23 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

مالی سال 2019 کے ابتدائی 7 ماہ میں سوزوکی کلٹس کی فروخت 11 ہزار 5 سو 47 یونٹ سے بڑھ کر 12 ہزار 9 سو 42، ویگن آر کی فروخت 16 ہزار 8 سو 44 یونٹ سے بڑھ کر 19 ہزار ایک سو 81 ہوگئی۔

ان کی مجموعی فروخت دسمبر 2018 میں 4 ہزار 7 سو 22 یونٹ سے بڑھ کر جنوری میں 5 ہزار 8 سو 25 یونٹ ہوئی۔

سوزوکی مہران جس کی پروڈکشن رواں برس اپریل میں ختم ہوجائے گی، اس کی فروخت میں شدید کمی آئی اور صرف 19 ہزار 5 سو 35 یونٹ فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں مہران کے 26 ہزار 5 سو 43 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

ملکی تجارتی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے ٹرک کی فروخت گزشتہ 7 ماہ میں 5 ہزار ایک سو 36 یونٹ سے کم ہو کر 3 ہزار 7 سو 62 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومتی پابندیاں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں بس کی فروخت 3 سو 64 یونٹ سے بڑھ کر 6 سو 11 یونٹ ہوگئی جس میں ہینو پاک کے 2 سو 92 یونٹ فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں ہینو پاک کے ایک سو 65 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپ میں ٹویوٹا فارچیونر کی فروخت میں 2 ہزار ایک سو 3 یونٹ سے کم ہو کر ایک ہزار 5 سو 11، ہونڈا بی آر – وی کی فروخت 5 ہزار 6 سو 59 سے کم ہو کر 2 ہزار 9 سو 86 اور سوزوکی راوی کی فروخت 12 ہزار 7 سو 38 سے کم ہو کر 10 ہزار 6 سو 25 ہوگئی۔

دوسری جانب ٹویوٹا ہیلکس کے 3 ہزار 8 سو 44 یونٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 66 یونٹ فروخت ہوئے۔

فارم مشینری میں فیاٹ کی فروخت مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 14 ہزار 7 سو 76 سے کم ہوکر 9 ہزار 6 سو 47 اور میسی فرگوسن ٹریکٹر کی فروخت 23 ہزار 2 سو 63 سے کم ہو کر 18 ہزار 60 ہوگئی۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 12 فروری 2019 کو شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں