• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

'میرا بریک اپ زندگی بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوا'

شائع February 12, 2019 اپ ڈیٹ August 27, 2019
ایک مارننگ شو کے دوران صبا قمر جذباتی ہوگئی تھیں — فوٹو بشکریہ ایک نئی صبح فرح کے ساتھ فیس بک پیج
ایک مارننگ شو کے دوران صبا قمر جذباتی ہوگئی تھیں — فوٹو بشکریہ ایک نئی صبح فرح کے ساتھ فیس بک پیج

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شمار بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

اور اب انہوں نے پہلی بار اپنی زندگی کے چند رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹربیون کو دیئے گئے انٹرویو میں صبا قمر نے پہلی بار محبت اور بریک اپ پر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور یہ رشتہ ٹوٹ بھی گیا۔

صبا قمر نے کہا 'کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کچھ پاگل ہوں، آپ سمجھ نہیں سکیں گے جب میں آپ کو بتاﺅں گی کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا'۔

ان کا کہنا تھا ' میں 2011 سے تنہا ہوں مگر اس بریک اپ نے میری زندگی بدل دی'۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کے لیے صبا قمر نے مختلف چیزوں کو آزیا جن میں یوگا بھی شامل تھا، مگر یہ اتنا آسان تجربہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بریک اپ کے بعد خودکو سنبھالنا آسان نہیں ہوا اور جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا تو وہ بہت زیادہ حسد محسوس کرنے لگیں ' اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کررہی تھی جو کبھی مجھے حاصل تھی، یہ جذبات اتنے زیادہ بڑھ گئے کہ میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتایا'۔

اس یوگا انسٹرکٹر نے اداکارہ کو بہترین حل بتایا 'انہوں نے مجھے کہا کہ اگر تم اس سے محبت کرتی ہو تو اس کے نئے تعلق پر اس کے لیے خوش ہو'۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ اس مشورے نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور وہ حقیقت میں واپس آگئیں اور انہیں احساس ہوا کہ جب کوئی جوڑا ایک دوسرے سے مسلسل بات چیت کرتا ہے تو یہ محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے سے جڑنے کا احساس ہوتا ہے، نوجوان نسل محبت کے حوالے سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی اتنی گلیمرس نہیں ہوتی جتنی آن اسکرین نظر آتی ہے اور ہر ایک کی طرح ان کے اندر بھی خامیاں موجود ہیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے سامنے امیدواروں لمبی قطار ہے جو اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا کچھ نہیں 'میں تنہا ہوں اور زندگی کا سفر کا اچھا ہے، لوگوں کا تاثر ہے کہ امیدواروں کی لمبی قطار میرا ہاتھ تھامنے کے لیے موجود ہے مگر یہ حقیقت نہیں، میری خواہش ہے کہ ایسا ہوتا'۔

تبصرے (6) بند ہیں

khurram Feb 13, 2019 06:23am
we cant have everything in life very simple lesson
Babu Feb 13, 2019 12:37pm
Saba Qamar is the most beautiful and talented actress today. Wish her all the best !!! Yes yoga is very helpful in almost all your emotional and physical problems. Yoga is a holistic treatment.
Babu Feb 13, 2019 02:44pm
Keep doing Yoga, the ultimate cure for every thing.
HonorBright Feb 13, 2019 05:49pm
It is baffling how sometime people fail to connect with others in a meaningful way.. She would have been a Cinderella in any fairy tale but in real life you are often at the mercy of things beyond your control...
HonorBright Feb 13, 2019 05:50pm
Wish u find a happy, dependable connection, Saba..
Farhan Feb 13, 2019 08:02pm
That is the reason there are no relationships before marriage. It's to protect men and women from these situations. Allah knows our psyche more than we know.

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024