کم کردیشین معروف امریکی رئیلٹی اسٹار ہیں جن کو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

گزشتہ دنوں انہیں ایک برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں بیڈ اسکن ڈے کا سامنا ہوا۔

اس کے بعد رئیلٹی اسٹار نے ایک ٹوئیٹ میں جواب دیا ' یہ چنبل ہے'۔

ایک ہفتے بعد بھی کم کردیشین اپنے فالوروز کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ چنبل جلد پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

عام طور پر وہ ایسی نظر آتی ہیں — اے پی فائل فوٹو
عام طور پر وہ ایسی نظر آتی ہیں — اے پی فائل فوٹو

انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوریز میں چند پوسٹس میں دکھایا کہ وہ کس طرح اپنے جلدی عارضے پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ کم کردیشین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ کم کردیشین انسٹاگرام

ایک تصویر میں ان کے چہرے پر جگہ جگہ ایک ہربل کریم لگی ہوئی ہے جو وہ اس عارضے کے علاج کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

ایک اور تصویر میں انہوں نے اپنی ٹانگوں پر سرخ نشانات دکھائے۔

فوٹو بشکریہ کم کردیشین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ کم کردیشین انسٹاگرام

چنبل میں جلدی خلیات سرخ، پرت دار اور خارش والے دھبوں کی شکل میں جلد پر نمودار ہوتے ہیں، اس کا اب تک کوئی علاج نہیں ملا مگر اسے کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

رئیلٹی اسٹار کو جلدی عارضے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کو ان کے مداحوں سے سراہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں