روس نے امریکی کپمنی کے سربراہ کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا

15 فروری 2019
مشتبہ فراڈ میں ملوث دیگرافراد کو بھی حراست میں ہیں—فوٹو: رائٹرز
مشتبہ فراڈ میں ملوث دیگرافراد کو بھی حراست میں ہیں—فوٹو: رائٹرز

روس نے ’فراڈ‘ کے الزام میں امریکی سرماریہ کار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زیر حراست مائیکل کیلوی کو ماسکو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے روس کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدہ ختم کردیا

عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا کہ اربوں ڈالر مالیت کی انوسٹمنٹ فنڈ کمپنی ’بارینگ وسکوٹ‘ کے ذریعے وسیع پیمانے پر فراڈ کیے گئے۔

عدالتی ترجمان نے روسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’مشتبہ فراڈ میں ملوث متعدد دیگرافراد کو بھی حراست میں لیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانشنل صنعت میں سرمایہ کاری کے امور دیکھنے والے فرانسیسی شہری پلیف ڈیل پال بھی زیرحراست افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب کمپنی نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کی کہ ان کے چار ملازمین کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

مزیدپڑھیں: روس کا ماسکو سے امریکی جاسوس کی گرفتاری کا دعویٰ

علاوہ ازیں اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاؤن کا کمپنی کی سرگرمیوں یا کمپنی کے ملازمین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

اے ایف پی کے صحافی نے بتایا کہ ’فرانسیسی پلیف ڈیل پال نے عدالت میں پیش ہو کر انگریزی میں اپنی گرفتاری پر شدید اعتراض کیا‘۔

پلیف ڈیل پال نے کہا کہ ’میں مزید حراست کے لیے پیش کی جانے والی درخواست کے خلاف سخت اعتراض اٹھاتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ گزشتہ 15 برس سے ماسکو میں رہائش پذیر ہیں اور بیان کردہ الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

دوسری جانب روسی نائب وزیراعظم انٹون سیلوانا نے کہا کہ ’اگر غیرملکی سرمایہ کار پر جرم ثابت ہوا تو ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگریہ فراڈ ہے تو قانون شکنی نہیں کریں، اگر حقائق سچ ثابت ہوئے تو کسی کو بھی بخشش نہیں ملے گی‘۔

تبصرے (0) بند ہیں