’ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10 سال‘

16 فروری 2019
پریانکا اور نک کی شادی گزشتہ سال بھارت میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پریانکا اور نک کی شادی گزشتہ سال بھارت میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ہوئی شادی صرف بھارت میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہوئی، تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا سے ان کی شادی کے حوالے سے سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے گوگل پر ان سے سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے، اس دوران ان کے ساتھ ہولی وڈ اداکارہ ریبل ولسن اور ایڈم ڈیوائن بھی موجود تھے۔

اس ٹاسک کے دوران پریانکا چوپڑا سے نہایت عجیب اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کیا وہ عمر میں نک جونس سے بڑی ہیں؟

مزید پڑھیں: ماں بننے کے حوالے سے پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

خیال رہے کہ پریانکا اس بات کو کئی مرتبہ واضح کرچکی ہیں کہ ان کے شوہر نک جونس ان سے عمر میں کافی چھوٹے ہیں اور ان دونوں کے لیے عمر کا یہ فرق معنیٰ نہیں رکھتا۔

گوگل پر پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں پریانکا نے بتایا کہ ’ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال‘۔

اس جواب پر پریانکا کو ان کے ساتھی اداکاروں نے خوب سراہا۔

ایک صارف نے گوگل پر پریانکا سے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ان کی نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی ہے؟

جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’چند ہی لوگ جانتے ہیں کہ ہماری شادی ہوچکی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ سال یکم دسمبر کو ہوئی تھی۔

ان دونوں کی شادی ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت دو مرتبہ ہوئی۔

پریانکا اس وقت اپنی تیسری ہولی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ 14 تاریک کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں