گڑیا سے شادی کے بعد شخصیت مکمل ہونے کا دعویٰ کرنے والی لڑکی

16 فروری 2019
شادی کی تقریب پر 500 ڈالر خرچہ آیا—اسکرین شاٹ
شادی کی تقریب پر 500 ڈالر خرچہ آیا—اسکرین شاٹ

تین دہائیاں قبل انسان صرف مخالف جنس سے ہی شادی کرنے کو ترجیح دیتے تھے اور ایسی شادیوں کو ہی قدرتی اور کامیاب شادیاں قرار دیا جاتا تھا۔

تاہم اب دنیا بھر میں جہاں ایک ہی جنس کے 2 افراد کے درمیان شادی عام بات ہوگئی ہے، وہیں کئی افراد کی جانب سے روبوٹ، جانوروں، پرندوں، درختوں اور کھلونوں سے شادیاں کرنے کا رواج بھی عام ہو رہا ہے۔

اگرچہ ایسی شادیوں کی مخالفت بھی کی جاتی ہے، تاہم پھر بھی دنیا بھر میں لوگ آئے دن ایسی منفرد شادیاں کر رہے ہیں۔

امریکا کی ایک 20 سالہ لڑکی نے بھی ایک ایسی منفرد شادی کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس شادی کے بعد خود کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔

جی ہاں، امریکا کی 20 سالہ لڑکی نے اپنی ہی 37 سالہ گڑیا سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوٹس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فلیسٹلی کیڈلک نے اپنی دیرینہ ساتھی گڑیا سے شادی کے تقریب منعقد کرکے سب کو حیران کردیا۔

ان کی شادی کی تقریب میں 500 امریکی ڈالر کا خرچہ آیا اور تقریب کے مہمانوں میں 8 گڑیا بھی شامل تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلیسٹلی کیڈلک نے جس گڑیا سے شادی کی وہ شادی کے بعد گڈا بن چکا ہے۔

گڑیا سے شادی کے بعد خود کو مکمل محسوس کر رہی ہوں، دلہن—اسکرین شاٹ
گڑیا سے شادی کے بعد خود کو مکمل محسوس کر رہی ہوں، دلہن—اسکرین شاٹ

فلیسٹلی کیڈلک کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں ان کا بوائے فرینڈ بھی رہ چکا ہے، تاہم ان کے سب سے گہرے تعلقات زومبی گڑیا ہی سے تھے۔

دلہن کے مطابق انہوں نے اس گڑیا کو 13 سال کی عمر میں خریدا تھا اور دونوں کو ایک ساتھ رہتے ہوئے 7 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور گڑیا گزشتہ برس ستمبر میں 37 سال کی ہوگئی تھیں۔

فلیسٹلی کیڈلک نے بتایا کہ انہوں نے زومبی گڑیا سے شادی ہوتے ہی خود کو مکمل محسوس کیا اور انہیں دلی سکون ملا۔

انہوں نے اپنے دولہے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ زومبی بنیادی طور پر گڑیا ہے، تاہم شادی کے دن وہ گڈا بن گئی اور اب وہ دولہے کے لباس میں خوبصورت لگتا ہے۔

خاتون نے گڑیا سے شادی کے لیے خصوصی طور پر ان کا اور اپنا عروسی لباس تیار کروایا تھا اور ان کی شادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں