بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کے بعد خبروں میں ان رہنے والے امریکی گلوکار نک جونس ایک مرتبہ پھر اپنے بھائیوں کے ساتھ اکٹھے ہوکر پرفارم کرنے جارہے ہیں۔

جونس برادرز کے نام سے مشہور یہ گلوکار بھائی 6 سال قبل ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے، تاہم اب نئے میوزک کے ساتھ مداحوں کے سامنے مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بھائی نئے میوزک، متعدد کنسرٹس اور ڈاکیومنٹریز تیار کرنے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ جونس برادرز امریکی راک بینڈ ہے جو 2005 میں سامنے آیا، اس بینڈ کو تین بھائیوں کیون جونس، جوئے جونس اور نک جونس نے مل کر بنایا۔

اس بینڈ نے اپنے 4 البمز بھی ریلیز کیے جن میں ’اٹس اباؤٹ ٹائم‘، ’جونس برادرز‘، ’اے لٹل بگ لانگر‘ اور لائنز، وائنز اینڈ ٹرائنگ ٹائمز‘ شامل ہیں‘۔

View this post on Instagram

Bros

A post shared by J O E J O N A S (@joejonas) on

یہ چاروں المبز 2006، 2007، 2008 اور 2009 میں سامنے آئے، جبکہ 2013 میں ان کا بینڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد تینوں بھائی سولو کام کرنا شروع ہوگئے۔

گلوکاروں سے قریبی ذرائع کے مطابق ’سولو میوزک بنانے کے بعد اب وقت ہے کہ یہ تینوں ایک ساتھ مل کر کام کریں‘۔

خیال رہے کہ اس بینڈ کے اکٹھے ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں تھی جب 2018 میں ان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ واپس فعال کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں