پچیس ارب روپے کی مالک دنیا کی امیر ترین بلی

20 فروری 2019
اس بلی کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اس بلی کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

فیشن کی دنیا کے بادشاہ کہلائے جانے والے کارل لاگر فیلڈ کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد 19 فروری کو پیرس میں 85 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

انہیں نہ صرف فیشن کی دنیا کا بادشاہ مانا جاتا تھا بلکہ وہ اپنے اسٹائل کی وجہ سے بھی منفرد شہرت رکھتے تھے۔

کارل لاگر فیلڈ گزشتہ کئی سال سے ہر تقریب میں سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں، بالوں میں پونی ٹیل اور بعض مرتبہ اپنی گود میں سفید بلی کو لیے ہوئے نظر آتے تھے۔

اگرچہ کارل لاگر کی پیدائش جرمنی میں ہوئی، تاہم انہوں نے کیریئر کا آغاز فرانس سے کیا اور وہی سے اربوں روپے کی فیشن انڈسٹری کے بادشاہ بنے۔

کارل لاگر فیلڈ مرتے دم تک اٹلی اور اسپین کے بڑے فیشن ہاؤسز سمیت تین فیشن ہاؤسز کے ساتھ منسلک رہے اور انہوں دیدہ زیب اور دلکش ڈیزائن کے کپڑے متعارف کرائے جو یورپ سے لے کر امریکا اور افریقا سے لے کر ایشیا تک یکساں طور پر مقبول ہوئے۔

یہ بلی ہر وقت کارل لاگر فیلڈ کے گرد ٹہلتی رہتیں—فوٹو: انسٹاگرام
یہ بلی ہر وقت کارل لاگر فیلڈ کے گرد ٹہلتی رہتیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ کارل لاگر فیلڈ کی چھوڑی ہوئی مجموعی مالیت کا اندازہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکا، تاہم ایک رپورٹ کے مطابق ان کی اکلوتی بلی ہی کم سے کم 25 ارب روپے کی مالک بن سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کارل لاگر فیلڈ کی بلی فیشن کی دنیا میں پہلے سے ہی خواتین ماڈلز جیسی شہرت رکھتی ہیں اور وہ کئی سال سے پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔

تاہم اب کارل لاگر فیلڈ کے چل بسنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں کم سے کم 20 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد کی ملکیت مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیدائش اور ولدیت کے حوالے سے متنازع رہنے والا فیشن ڈیزائنر کارل لاگر چل بسا

اس بلی کو کارل لاگر نے 2011 میں ایک نوجوان مرد ماڈل سے حاصل کیا تھا اور تب سے اب تک یہ بلی شاہانہ طرز زندگی گزار رہی ہے۔

خوبرو ماڈلز بھی بلی کو گود لینے میں ترستی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
خوبرو ماڈلز بھی بلی کو گود لینے میں ترستی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق اس بلی کی حفاظت کے لیے 2 سیکورٹی گارڈز تعینات ہیں جب کہ انہیں چاندی کی پلیٹوں میں انتہائی لذیذ کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔

اس بلی کو کارل لاگر فیلڈ اپنی بچی قرار دیتے تھے اور کئی بار انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بلی دنیا کی امیر ترین لڑکی کی طرح ہے۔

انہوں نے اس بلی کو ’چوپیتی‘ کا نام دیا تھا اور اسی نام سے انہوں نے خواتین کے کپڑوں کی ایک ڈیزائن بھی متعارف کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: کارل لاگر فیلڈ عورتوں سے نفرت کرتے تھے، پاکستانی نژاد اداکارہ

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ’چوپیتی‘ کے نام سے متعارف کرائی گئی مصنوعات کی مالکانہ حقوق بھی اسی بلی کو ملیں گے جب کہ وہ کارل لاگر فیلڈ کی جانب سے چھوڑی گئی دولت سے 25 ارب روپے سے زائد کی ملکیت حاصل کر سکتی ہیں۔

بڑے بڑے ادارے بلی کو تحائف بھیجتے رہے—فوٹو: انسٹاگرام
بڑے بڑے ادارے بلی کو تحائف بھیجتے رہے—فوٹو: انسٹاگرام

اس بلی کا ’چوپیتی ڈائری‘ نامی آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اس کے قریبا 2 لاکھ کے قریب فالوؤرز بھی ہیں۔

اس بلی کو کارل لاگر فیلڈ فیشن شوز میں بھی ساتھ لے آتے تھے اور وہ کافی وقت تک ان کی گود میں رہتی تھی۔

کارل لاگر فیلڈ کی لاڈلی ہونے کی وجہ سے کئی خوبرو ماڈلز اس بلی کے ساتھ ریمپ پر واک کرنے اور اس کے ساتھ تصاویر کھچوانے کو ترستی تھیں۔

کئی سپر ماڈلز اس بلی کو گود میں لے کر دیر تک کھیلتی رہتیں اور کارل لاگر فیلڈ کی مہربانی بٹورتی رہتیں۔

بلی سپر ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کرتی رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
بلی سپر ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کرتی رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں