نیویارک ٹائمز کی رپورٹنگ جھوٹی، عوام دشمن ہے، امریکی صدر

21 فروری 2019
کیا آپ کو یقین ہے کہ امریکی صدر روسی اثاثہ ہیں؟ —فائل فوٹو: اے ایف پی
کیا آپ کو یقین ہے کہ امریکی صدر روسی اثاثہ ہیں؟ —فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ پر اخبار کو عوام شمن قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا کہ ’نیویارک ٹائمز کی رپورٹنگ جھوٹی ہے اور یہ لوگ عوام کے سچے دشمن ہیں‘۔

خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے 19 فروری کو ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ رابرٹ مولر سے متعلق انکشاف کیے گئے۔

نیویارک ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ’وائٹ ہاوس کے وکیل نے ایک خفیہ میمو تحریر کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پہلے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر خدشات کا اظہار کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے بحث: سی این این کے رپورٹر کی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکین قانون سازوں سے رابرٹ مولر کی تحقیقات کے خلاف مہم چلانے کے لیے خفیہ رابطہ قائم کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیویارک ٹائمز کے خلاف بیان منظر عام پر آنے کے بعد نیویارک ٹائمز نے جواب دیا کہ ’ہم اپنی تحقیقاتی رپورٹ پر ثاقب قدم ہیں جس کی تیاری میں وائٹ ہاؤس کے خفیہ دستاویزات، سابق اور موجودہ حکومتی حکام اور صدر کے واقف کاروں کا تعاون اور انٹرویو شامل رہا‘۔

بعدازاں عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے پروگرام ’اے سی 360‘ میں ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹراینڈریو میک کیب نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’یہ ممکن ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ایجنڈ ہوں‘۔

پروگرام کے اینکر اینڈرسن کوپر نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو یقین ہے کہ امریکی صدر روسی اثاثہ ہیں؟‘

جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا۔

ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا، تقاریب اور انفرادی طورپر دفاعی اور وفاقی اداروں پر مضحکہ خیز بیانات سے ان کا وقار مجروح ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم عوام سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی طرز عمل پر توجہ چاہتے ہیں‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں