ماہرہ اور میرا کے درمیان دوستی ہوگئی

اپ ڈیٹ 22 فروری 2019
دونوں اداکاراؤں کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اداکاراؤں کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ میرا کے درمیان جاری سرد جنگ سے تو سب ہی آگاہ ہیں، تاہم اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان دونوں نے ماضی کی تمام تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ہے۔

ویسے تو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کو ہمیشہ ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا گیا ہے، تاہم اب بدلتے وقت کے ساتھ یہ اداکارائیں بھی ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو پروموٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'بولی وڈ میں کام کرنا کبھی میرا مقصد نہیں تھا'

اداکارہ میرا ہدایت کار عاصم رضا کی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ایک گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی، جس کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ ماہرہ خان نے میرا کی پرفارمنس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے پر ہٹ لو کے ایک گانے کا پریویو دیکھا، جس میں سب ہی کمال پرفارم کررہے ہیں۔

تاہم ماہرہ کے مطابق اگر کسی نے ساری توجہ اپنی جانب کرلی تو وہ میرا تھیں جو ہر فریم میں سب سے دلکش نظر آئیں۔

جس کے بعد اداکارہ میرا نے بھی فوری ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے بھی ہندوستان میں کام کیا لیکن مجھے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا‘

اس میں میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس تعریف کے لیے ماہرہ کی شکرگزار ہیں، جبکہ انہوں نے ماہرہ خان کو بھی ان کے کام پر سراہا۔

یاد رہے کہ چند سال قبل میرا نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ماہرہ کو اداکاری کرنا نہیں آتی، اس لیے لوگ انہیں دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

اس کے بعد بھی میرا کئی بیانات میں ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہیں، جبکہ انہوں نے ماہرہ کے بولی وڈ میں کام کرنے پر بھی تنقید کی تھی، جبکہ یہ بھی کہا تھا کہ سب ان کی نقل کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں