باراک اوباما کی کم عمر بیٹی کی پرتعیش جزیرے میں موج مستی پر بحث

24 فروری 2019
مالیہ اوباما کو سہیلیوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: ڈیلی میل
مالیہ اوباما کو سہیلیوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: ڈیلی میل

یوں تو سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے فلاحی کاموں اور اہلیہ مشعل اوباما سے محبت کے اظہار کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

تاہم ان دنوں ان پر ان کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریاست فلوریڈا کے معروف ’میامی بیچ‘ پر موج مستی کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی کہ وہ اس مقام پر چھٹیاں گزارنے پہنچیں جہاں ماہانہ کروڑوں ڈالرز کمانے والی اداکارائیں وقت گزارتی ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کو چند دن قبل فلوریڈا کے میامی بیچ پر اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھا گیا۔

تصاویر آنے کے بعد مالیہ پر تنقید کی گئی — فوٹو: ڈیلی میل
تصاویر آنے کے بعد مالیہ پر تنقید کی گئی — فوٹو: ڈیلی میل

اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں مالیہ اوباما کی متعدد تصاویر بھی شائع کی گئیں۔

ان تصاویر میں مالیہ اوباما کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ساحل پر مختصر لباس میں چھٹیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تصاویر میں سابق امریکی صدر کی بیٹی کو سہیلیوں کے ساتھ نہ صرف مختصر لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کے ہاتھ میں شراب کی بوتل بھی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ مالیہ اوباما 20 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم امریکی قانون کے مطابق ابھی ان کی عمر شراب نوشی کی نہیں ہوئی۔

ساتھ ہی سوال اٹھایا گیا تھا کہ مالیہ اوباما جس جگہ چھٹیاں منانے گئیں وہاں ایک رات کا کرایہ کم سے کم ایک ہزار امریکی ڈالر ہے اور اس جگہ کارڈیشن فیملی اور برٹنی اسپیئر جیسی امیر اداکارائیں ٹھہرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کل براک اوباما کیا کر رہے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق سخت سردی میں بھی مالیہ اوباما سہیلیوں کے ساتھ ساحل پر نہ صرف مختصر لباس میں نظر آئیں بلکہ شراب کی بوتل بھی ہر وقت ساتھ لیے پھرتی رہیں۔

مالیہ کافی مطمئن نظر آئیں—فوٹو: ڈیلی میل
مالیہ کافی مطمئن نظر آئیں—فوٹو: ڈیلی میل

مالیہ اوباما کی تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: براک اوباما اور ان کی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا

دی گارجین کا کہنا تھا کہ مالیہ اوباما پر سب سے پہلے ریڈیو میزبان نے ٹوئٹ کرکے بحث کا آغاز کیا جس کے بعد کئی لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔

جس جزیرے پر مالیہ گئیں وہ مہنگے جزیروں میں شمار ہوتا ہے—فوٹو: ڈیلی میل
جس جزیرے پر مالیہ گئیں وہ مہنگے جزیروں میں شمار ہوتا ہے—فوٹو: ڈیلی میل

برطانوی اخبار نے رپورٹ میں لکھا کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ کسی نوجوان لڑکی کی جانب سے مختصر لباس میں کی گئی عیاشی کو میڈیا نے اتنی کوریج دی ہو۔

خیال رہے کہ صدارت کا وقت ختم ہونے کے بعد باراک اوباما اپنے خاندان سمیت بیٹیوں کی تعلیم کے لیے سستے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔

ان کی بیٹی مالیہ اوباما ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ان کی چھوٹی بیٹی 18 سالہ ساشا اوباما بھی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

مالیہ کے والدین نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ڈیلی میل
مالیہ کے والدین نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ڈیلی میل

تبصرے (0) بند ہیں