اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بری خبر، اہم بلے باز پی ایس ایل سے باہر

اپ ڈیٹ 26 فروری 2019
این بیل انگلش بلے باز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ تھے— فوٹو: این بیل ٹوئٹر
این بیل انگلش بلے باز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ تھے— فوٹو: این بیل ٹوئٹر

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش بلے باز این بیل انجری کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر زخرف نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ انگلش کھلاڑی این بیل انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ پی ایس ایل کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے، تاہم ان کے متبادل کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اے بی ڈی ویلیئرز مکمل فٹ، اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

ادھر این بیل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ عظیم لوگوں کے ساتھ بہت مزے کا وقت گزارا، میں آنے والے 2 میچوں میں لڑکوں کی سپورٹ کے لیے موجود ہوں جس کے بعد میں واپس روانہ ہو جاؤں گا۔

دوسری جانب یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے تبادلے کے نئی قانون مڈ ونڈو ٹریڈ ٹرانسفر میں دلچسپی نہیں رکھتیں جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان موجودہ اسکواڈز کے ساتھ ہی تبادلہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں نیا قانون متعارف، تمام ٹیموں کے پاس اسکواڈ بہتر بنانے کا نادر موقع

خیال رہے کہ یہ پی ایس ایل میں رواں سال ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا تھا، جس کی بدولت لیگ کے دوران ہی کمزور ٹیمیں اپنے اسکواڈ کو بہتر بناتے ہوئے چیمپئن بننے کے خواب کو پورا کرسکتی تھی۔

اس نئے قانون کے تحت لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کے ذریعے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں استعمال نہ کیے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کرسکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں