نیپال میں ہیلی کاپٹر تباہ، وزیر سیاحت سمیت 6 افراد سوار تھے

27 فروری 2019
نیپال کے وزیر سیاحت ایئرپورٹ کی تعمیر کا جائزہ لینے گئے تھے—فوٹو: ربندرا ادھی کاری
نیپال کے وزیر سیاحت ایئرپورٹ کی تعمیر کا جائزہ لینے گئے تھے—فوٹو: ربندرا ادھی کاری

نیپال کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز مشرقی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے جس میں نیپال کے وزیر سیاحت اور 5 دیگر افراد موجود ہے۔

ترکی کے اخبار صباح کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکریٹری پریم کمال رائی کا کہنا تھا کہ نجی آپریٹر ایئر ڈائی نیسٹی کا ہیلی کاپٹر علاقے میں زائرین کے مقام سے واپسی کے بعد ٹپل جنگ ضلع میں جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حادثہ، 49 افراد ہلاک

انہوں نے کسی ہلاکت یا زخمیوں کی تفصیلات شیئر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیلی کاپٹر پتھی وارا (ٹپل جنگ میں ایک مذہبی مقام) کے دورے سے واپس آرہا تھا‘۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وزیر سیاحت ربندرا ادھی کاری نے ایئرپورٹ کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے فحش سائٹس پر پابندی

واضح رہے کہ جس مقام پر نیپالی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ کھٹمنڈو سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال مشرق میں ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں