اب اسکائپ کے ویب ورژن پر ایچ ڈی ویڈیو کالز کرنا ممکن

08 مارچ 2019
یہ سہولت صرف کروم اور ایج براﺅزر استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ہے— فوٹو بشکریہ اسکائپ
یہ سہولت صرف کروم اور ایج براﺅزر استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ہے— فوٹو بشکریہ اسکائپ

گوگل ڈو کی جانب سے ویڈیو چیٹ کے لیے ویب ورژن متعارف کرانے پر مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کی ویب ورژن سروس کو ری ڈیزائن کردیا ہے۔

اسکائپ فار ویب میں اب پرائیویٹ اور گروپ کالز کے لیے ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔

مگر یہ سہولت صرف کروم اور ایج براﺅزر استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ہے، فائر فوکس یا کسی اور براﺅزر میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ سے ہٹ کر بھی اسکائپ میں انٹرفیس ڈیزائن کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور بات چیت کے مواد کو ٹریک کرنا بھی آسان کردیا گیا ہے۔

ایک نیا نوٹیفکیشن پینل دیا گیا ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کسی نے کب آپ کو مینشن کیا ہے۔

اسی طرح نئی میڈیا گیلری بھی دی گئی ہے جس میں ہر لنک اور میڈیا موجود ہوتا ہے جو ٹیکسٹ چیٹ میں آپ نے شیئر کیا ہو یا کسی نے آپ کے ساتھ شیئر کیا ہو، تاکہ اسکرول کیے بغیر کوءیتصویر تلاش کرسکیں۔

ایک اور فیچر کے ذریعے آپ کسی دوست کی بات چیت میں مخصوص گفتگو سرچ کرسکتے ہیں۔

ری ڈیزائن اسکائپ فار ویب ونڈوز 10 یا میک 10 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز پر ہی قابل استعمال ہے اور کروم اور ایج پر ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں، دیگر براﺅزرز پر ابھی اس کی سپورٹ نہیں دی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں