پی ایس ایل کی پاکستان آمد، شائقین پرجوش

09 مارچ 2019

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی پاکستان آمد ہوچکی ہے جس کے لیے شائقین میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 2019 کے ابتدائی 26 میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلے گئے تھے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کل 8 میچز کھیلے جائیں گے جن کا سلسلہ 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہونے والے میچ سے شروع ہوگیا جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے تھے۔

شائقین کی بڑی تعداد اس میچ سے محظوظ ہونے کے لیے بڑی تعداد میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے۔

کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل کا بھرپور استقبال کیا — فوٹو: ناصر اقبال ٹوئٹر اکاؤنٹ
کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل کا بھرپور استقبال کیا — فوٹو: ناصر اقبال ٹوئٹر اکاؤنٹ
کراچی کی شارع فیصل کو پی ایس یل کی میزبانی کے دوران سجایا گیا — فوٹو بشکریہ زینب عباس ٹوئٹر اکاؤنٹ
کراچی کی شارع فیصل کو پی ایس یل کی میزبانی کے دوران سجایا گیا — فوٹو بشکریہ زینب عباس ٹوئٹر اکاؤنٹ
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں — فوٹو: اے پی
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں — فوٹو: اے پی
شائقین کا جوش عرج پر تھا — فوٹو: اے پی
شائقین کا جوش عرج پر تھا — فوٹو: اے پی
سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہورہی ہے — فوٹو: پی ایس ایل
شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہورہی ہے — فوٹو: پی ایس ایل
شائقین بڑی تعداد میں اسیٹڈیم پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
شائقین بڑی تعداد میں اسیٹڈیم پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
میچ کے دوران بنایا گیا اسپیشل فین باکس — فوٹو: اے پی
میچ کے دوران بنایا گیا اسپیشل فین باکس — فوٹو: اے پی