اسکول سے نکالنے پر طالب علم نے ٹیچر کو قتل کردیا

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2019
ملزم کے مطابق استاد نے اسے معمولی غلطی پر اسکول سے نکال دیا تھا — فائل فوٹو: اے پی پی
ملزم کے مطابق استاد نے اسے معمولی غلطی پر اسکول سے نکال دیا تھا — فائل فوٹو: اے پی پی

لاہور: ایک نابالغ طالب علم نے اسکول سے نکالنے پر اپنی خاتون استاد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا جبکہ واقعے میں ملزم کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔

سندر پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ 17سالہ ملزم نے گلی میں شگفتہ کو روکا اور ان پر خنجر سے وار کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، 2 ملزمان گرفتار

پولیس افسر کے مطابق جب ملزم کی بہن استاد کو بچانے کے آگے بڑھیں تو ملزم نے انہیں بھی زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شگفتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ ملزم کی بہن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں نامزد 11ملزمان عدالت سے بری

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کا کہنا تھا کہ معمولی غلطی پر استاد نے اسے اسکول سے نکال دیا تھا جس سے وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا اور رپورٹ حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔


یہ رپورٹ 13مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں